بھارت سے واپس آنیوالے بچوں کا علاج پاکستان میں ممکن ہے، میڈیکل بورڈ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
بھارت سے علاج کے بغیر وطن واپس آنے والے دو بچوں سے متعلق قومی ادارہ برائے امراض قلب کے میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ کا بچوں کا علاج پاکستان میں ممکن ہے۔
اسپتال کے حکام کے مطابق قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں دونوں بچوں کا معائنہ کیا گیا، بچوں کی صحت سے متعلق بنائے گئے میڈیکل بورڈ کی مشاورت مکمل ہوگئی۔
متاثرہ بچوں کے والد شاہد علی کی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ میڈیکل بورڈ میں یہ کہا گیا ہے کہ بچوں کا علاج پاکستان میں ممکن ہے، قومی ادارہ امراض قلب میں بھی سرجری کرانے کا ڈاکٹرز نے مشورہ دیا۔
بھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والی 2 بچیوں کے معاملے پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نوٹس لے لیا۔
شاہد علی کے مطابق آج شام اسلام آباد جارہا ہوں وہاں پر بھی ڈاکٹروں سے مشورہ لیا جائے گا، پاکستانی حکومت تعاون کر رہی ہے۔
متاثرہ بچوں کے والد کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ بچوں کی یہ سرجری طویل عمل ہے، اسلام آباد میں بھی ڈاکٹرز سے مشاورت کر کے سرجری کا فیصلہ کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میڈیکل بورڈ بچوں کا
پڑھیں:
وفاقی وزیر کی ہدایت پر بھارت سے واپس آنے والے 2 بہن بھائیوں کے سرکاری خرچ پر علاج کے انتظامات مکمل
اسلام آباد:بھارت سے واپس آئے دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، دونوں بچے کل اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت مصطفی کمال کی ہدایت پر بھارت سے واپس آئے بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل ہو گئے اور حکومتِ پاکستان بچوں کے علاج کا مکمل خرچ اٹھائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان سے گئے اس خاندان کاویزہ کینسل ہونے کے بعد انھیں واپس بھیج دیا تھا۔ ان بچوں کی سرجری ہونا ابھی باقی تھی اور علاج مکمل نہ ہو سکا۔
ڈی جی ہیلتھ نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔بچوں کے علاج کیلیے کراچی سے اسلام آباد منتقلی کے انتظامات کیے گئے۔
ڈی سی اسلام آباد منتقلی کی نگرانی کر رہے ہیں، بچے علاج کیلئے کل انشاء اللہ اسلام باد پہنچ رپے ہیں۔