عدالت نے اہم پی ٹی آئی رہنما کو بڑا ریلیف دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
سپریم کورٹ نے 9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما فرحت عباس کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔
سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمہ میں حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ شریک ملزم امتیاز شیخ کی ضمانت قبل از گرفتاری بھی منظور ہوئی
سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما پر 9مئی کی سازش کا بھی الزام ہے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ سازش کا الزام تو امتیاز شیخ پر بھی تھا، سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ حافظ فرحت عباس کو ٹرائل کورٹ مفرور قرار دے چکی ہے،جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ مفرور ہے یا نہیں یہ معاملہ متعلقہ عدالت دیکھ لے گی،تفتیش مکمل اور چالان بھی جمع ہو چکا اب گرفتاری کیا کرنی ہے؟
سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ 4ماہ میں ٹراءل مکمل کروا دیں گے،جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ اللہ کرے آپ 4ماہ میں ٹرائل مکمل کروادیں،بس کر دیں اب کتنا گھسیٹنا ہے،سپریم کورٹ نے 9مئی مقدمہ میں حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی ضمانت قبل نے کہاکہ
پڑھیں:
پانچ اکتوبر احتجاج کیس ، علیمہ خانم اور عظمی خانم کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع
جمال الدین : پانچ اکتوبر احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کامقدمہ ،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خانم اور عظمی خانم کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع،انسداد دہشت گردی عدالت نےان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ علیمہ خانم اور عظمی خانم عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر پیش نہیں ہوئیں۔ ان کے وکیل نے ایک پیشی سے استثنی کی درخواست دائر کی اور بتایا بھی کہ دونوں بہنوں نے اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونا ہے۔ اسلام آباد کی عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ اس لئے ان کی پیشی کیلئے استنثی کی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت نے علیمہ خانم اور عظمی خانم کی ایک سماعت کیلئے استنثی کی درخواست منظور کرلی۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
Ansa Awais Content Writer