WE News:
2025-08-03@00:23:18 GMT

ژوب: نایاب انڈین نسل کے بھیڑیے کے 6 بچے  برآمد

اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT

ژوب: نایاب انڈین نسل کے بھیڑیے کے 6 بچے  برآمد

صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے نایاب نسل کے بھیڑیے کے 6 بچوں کو بازیاب کرا لیا۔ جبکہ  کارروائی پاک افغان سرحدی علاقے قمرالدین کاریز میں کی گئی۔  کارروائی کے لیے لیویز کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔

بھیڑیے کے یہ بچے پہاڑی غار سے مقامی چرواہوں نے پکڑے تھے، ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔ چرواہے بھیڑیے کے بچوں کو اپنے مال مویشیوں کے تحفظ کی غرض سے مارنا چاہتے تھے۔ بچوں کی عمریں ایک ماہ سے کم ہیں اور وہ خود سے زندہ رہنے کے قابل نہیں ہیں۔

محکمہ جنگلی حیات کے ذرائع کے مطابق  3 سے 4 ماہ تک بھیڑیے کے بچوں کو خصوصی دیکھ بھال میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھیڑیے کے بچے نایاب انڈین نسل کے ہیں جن کی نسل معدومیت کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

تھانے پرکواڈ کاپٹر سے حملہ ،خیبرپختونخوا سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

بنوں(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے نورڑ میں جاری آپریشن کے دوران تھانہ میریان پر دہشت گردوں کے کواڈ کاپٹر حملے میں کم از کم 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس، سیکیورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے کمانڈوز نے مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی شروع کی جس کا ہدف میریان تھانے کے علاقے میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانا تھا، یہ کارروائی علاقے میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کی جارہی تھی۔

پولیس افسر کے مطابق فضائی حملے کے دوران کواڈ کاپٹر نے تھانے پر دھماکہ خیز مواد گرایا جس سے دھماکا ہوا اور فوج کے 2، سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار اور ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال اور کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) بنوں منتقل کیا گیا۔

اہلکار نے بتایا کہ جاری سکیورٹی آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کے مختلف مقامات پر ناکے اور محاصرے قائم کر دیے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ آپریشن 5 روز قبل میریان تھانے کے علاقے میں 200 سے زائد دہشت گردوں کی موجودگی کے نتیجے میں نورڑ کے رہائشیوں میں خوف و ہراس پیدا ہونے کے بعد شروع کیا گیا تھا، فتنہ الخوارج کے مسلح گروہ سڑکوں پر گشت کرتے رہے، جس کی وجہ سے دکانیں اور کاروبار بند ہو گئے اور شہری گھروں میں محصور ہو گئے۔

پولیس افسر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں نے دہشت گردوں کو علاقے سے بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری اور خاتمے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں۔

علاقے کے رہائشیوں نے صورتحال کو کرفیو جیسا قرار دیا، سیکیورٹی آپریشن کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل ہو گئیں، بازار اور مارکیٹیں بند رہیں اور بیشتر دیہاتی گھروں میں محصور رہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح مقامی مساجد کے لاؤڈ اسپیکرز پر اعلانات کیے گئے کہ شہری گھروں میں رہیں اور آپریشن کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کریں۔

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سجاد خان نے تصدیق کی کہ علاقے کو ہر صورت دہشت گردوں سے پاک کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پولیس امن بحال کرنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گرد جاری آپریشنز میں بھاری جانی نقصان اٹھا چکے ہیں۔

آر پی او خان نے اسپتال جا کر زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی اور ان کی بہادری کو سراہا، انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی اہلکاروں کو اعلیٰ معیار کا علاج فراہم کیا جائے۔

Post Views: 14

متعلقہ مضامین

  • مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے
  • کراچی میں تیز رفتار منی بس نے 8 سالہ بچے کو کچل دیا
  • گڈاپ: فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 6 سالہ بچی جاں بحق
  • غذر: ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں بیٹی، پوتی اور بہنوئی دریا میں ڈوب گئے
  • بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا
  • تہران کے 1 کروڑ 60 لاکھ باشندے پانی کی قلت سے پریشان
  • لاہور شہر میں چینی نایاب، قیمت بھی کنٹرول سے باہر
  • ڈبلیو ڈبلیو ایف کا حکومت سندھ سے مزید سمندری محفوظ علاقے قائم کرنے کا مطالبہ
  • تھانے پرکواڈ کاپٹر سے حملہ ،خیبرپختونخوا سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
  • 10 کروڑ کی ’A1‘ نمبر پلیٹ خریدنے والے صنعتکار انتقال کر گئے