بابراعظم پی ایس ایل میں کیچز کی ففٹی مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم 50 کیچز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
یہ اعزاز انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران حاصل کیا۔ بابراعظم کی شاندار فیلڈنگ نے نہ صرف ان کی ٹیم کے لیے فائدہ پہنچایا بلکہ انہیں پی ایس ایل کی تاریخ میں منفرد مقام بھی دلوایا۔
اس فہرست میں کیرون پولارڈ 42 کیچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ افتخار احمد اور محمد نواز 40، 40 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ شاداب خان اور فخر زمان اب تک لیگ میں 39، 39 کیچز تھام چکے ہیں۔
بابراعظم کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی انفرادی کارکردگی کا ثبوت ہے بلکہ لیگ میں مسلسل عمدہ فیلڈنگ کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پہلگام واقعہ؛ بھارت میں بابراعظم، رضوان کے سوشل اکاؤنٹس بھی بند
پہلگام واقعے میں اپنی فوجی ناکامی کو چُھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابراعظم کا یوٹیوب اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس میں 3 سابق پاکستانی کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بھی شامل ہیں۔
تاہم بھارت کو دوٹوک جواب دینے والے سابق کپتان شاہد آفریدی کا سچ ہضم نہ ہوا، نریندر مودی کی انتہاپسند حکومت نے آل راؤنڈر کا یوٹیوب اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا تاکہ بھارتی انکے ردعمل کو نہ سُن سکیں۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارت کو سچ ہضم نہ ہوا! آفریدی کا بھی یوٹیوب بلاک کردیا
ادھر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار کرکٹر بابراعظم کے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی پر رضوان بھی بول اُٹھے
قبل ازیں بھارت نے سابق کپتان راشد لطیف، شاہد آفریدی، اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور باسط علی کے یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی تھی۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ پر آفریدی کا ایک بیان؛ بھارتیوں کی نیندیں حرام کرگیا
دوسری جانب بھارتی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ قومی سلامتی کے باعث شاہد آفریدی کا یوٹیوب چینل ملک میں بلاک کیا گیا ہے۔