تجارتی خسارے میں اربوں ڈالرز کا پریشان کن اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 03 مئی 2025ء ) تجارتی خسارے میں اربوں ڈالرز کا پریشان کن اضافہ، اپریل 2025 میں ملکی ایکسپورٹ کا حجم بھی کم ترین سطح پر آ گیا، ایکسپورٹس کا 32 ارب ڈالرز کے ہدف کا حصول مشکل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کا تجارتی خسارہ اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر 55.20 فیصد بڑھ کر 3 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ز پر پہنچ گیا جبکہ برآمدات میں 19.
(جاری ہے)
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران برآمدات 6.25 فیصد بڑھ کر 26 ارب 85 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر درآمدات میں 14.52 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر اس میں 14.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اپریل کے دوران درآمدات 5 ارب 52 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں۔اعداود شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران درآمدات 7.37 فیصد بڑھ کر 48 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہیں۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیصد بڑھ کر بنیادوں پر لاکھ ڈالرز ڈالرز رہیں اپریل میں کے مطابق کے دوران
پڑھیں:
اپریل 2025 میں پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں 22 فیصد کمی
پاکستان میں اپریل 2025 میں پاکستان میں شدت پسندوں کے حملوں میں 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کانفلیکٹ سٹڈیز (پکس) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’اپریل میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 287 افراد مارے گئے۔‘
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 73 فیصد عسکریت پسند تھے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی اموات جون 2024 کے بعد سب سے کم رہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ’بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں کی تعداد مارچ کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہوئی جبکہ فاٹا میں شدت پسندوں کی ہلاکتوں کی تعداد 116 تک پہنچ گئی، مارچ میں یہ تعداد 61 تھی۔‘
خیبر پختونخوا میں شدت پسند حملے معمولی کم لیکن ہلاکتوں میں 48 فیصد کمی آئی۔ اپریل 2025 کے دوران کوئی خودکش حملہ رپورٹ نہیں ہوا۔
’پنجاب میں عسکریت پسندوں نے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف میں عشر وصولی کی کوشش کی۔‘