ڈونلڈ ٹرمپ نے 800 ڈالرز سے کم مالیت کی چین کی درآمدی اشیا پر دی جانے والی ’ڈی منیمس‘ ٹیرف چھوٹ کو ختم کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف چھوٹ ختم کرنے سے اب 800 ڈالر سے کم مالیت کی اشیاء پر بھی 120 فیصد ٹیکس لگے گا۔

چین کی کم مالیت کی اشیا پر ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے کم لاگت والی چینی مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔

یاد رہے کہ امریکا کی کم لاگت والی چینی مصنوعات پر اس ٹیرف چھوٹ نے Shein اور Temu جیسی کمپنیوں کو عروج مہیا کیا تھا۔

اس ٹیکس استثنیٰ کے باعث ہی لاکھوں امریکی صارفین کو چین کی سستی فاسٹ فیشن اور گھریلو اشیاء مل جایا کرتی تھیں۔

امریکا نے اس ٹیکس کا نام ہی ڈی مینس یعنی کم وقعت والی اشیا رکھا تھا۔

’ڈی منیمس‘ ایک تجارتی پالیسی ہے جو 1930 کی دہائی میں متعارف ہوئی تھی۔ اس کے تحت امریکا واپس آنے والے مسافروں کو اجازت تھی کہ وہ 5 ڈالر تک کی اشیاء بغیر کسٹم ڈیکلریشن کے لا سکتے تھے۔

بعد ازاں 2016 سے یہ حد 800 ڈالر (تقریباً 600 برطانوی پاؤنڈ) ہوگئی تھی۔ اگرچہ ’ڈی منیمس‘ کا مطلب ہے ’بے وقعت‘، لیکن اس پالیسی کے تحت بے پناہ مقدار میں اشیاء امریکہ میں داخل ہوتی رہی ہیں۔

مالی سال 2024 میں 1.

36 ارب پیکجز اس چھوٹ کے تحت امریکا پہنچے تھے جو 4 سال قبل کی تعداد سے دگنی ہے اور مجموعی امریکی درآمدات کا 90 فیصد سے زیادہ ہے۔

تاہم اب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس ہمارے ملک کے خلاف ایک بہت بڑا فراڈ تھا۔ ہم نے اسے ختم کر دیا ہے۔

جس کے بعد اب 800 ڈالر سے کم مالیت کے پیکجز پر 120 فیصد ٹیکس یا 100 ڈالر فلیٹ فیس لاگو ہوگی جو جون سے بڑھا کر 200 ڈالر کر دی جائے گی۔

یہ سب 145 فیصد ٹیرف کے علاوہ ہے جو پہلے ہی تمام چینی درآمدات پر لاگو ہے۔

وائٹ ہاؤس کا الزام ہے کہ چین کے فروخت کنندگان اس استثنیٰ کا فائدہ اٹھانے کے لیے "فریب دہ شپنگ طریقے" استعمال کرتے رہے ہیں۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کم مالیت چین کی

پڑھیں:

امریکا نے پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، بھارت کو سختی کا سامنا

امریکا نے تجارتی پالیسی میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاکستانی مصنوعات پر 19 فیصد ٹیرف نافذ کر دیا ہے، جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس اقدام کو جنوبی ایشیا میں پاکستان کے لیے ایک سفارتی رعایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاک-امریکا تجارتی ڈیل ہوگئی، اب تک کیا کچھ ہوا؟

وائٹ ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے مختلف ممالک پر جوابی محصولات (Retaliatory Tariffs) کے طور پر مختلف شرحیں مقرر کی ہیں۔ جنوبی ایشیا کے 3 بڑے ممالک میں سے پاکستان کو سب سے کم ٹیرف کا سامنا ہے، جو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی مؤثریت کو ظاہر کرتا ہے۔

مختلف ممالک پر امریکی ٹیرف کی تفصیل

پاکستان: 19 فیصد

بھارت: 25 فیصد

جنوبی افریقہ: 30 فیصد

سوئٹزرلینڈ: 39 فیصد

ترکیہ، اسرائیل، جاپان، افغانستان و دیگر: 15 فیصد

کینیڈا: 35 فیصد (پہلے 25 فیصد تھا)

شام: سب سے زیادہ 41 فیصد

پاکستان کی طرح جن ممالک پر 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے ان میں انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا شامل ہیں، جبکہ بنگلہ دیش، سری لنکا، ویتنام اور تائیوان پر 20 فیصد ٹیرف لاگو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاک امریکا تجارتی معاہدہ پاکستانی معیشت کے لیے کتنا اہم ہے؟

پاکستان کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو دی گئی رعایت پاکستان کی مؤثر سفارتی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ اس سلسلے میں چیف آف آرمی اسٹاف  ،  فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات، وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان روابط، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی حکام سے ملاقاتوں کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔

ماہرین کی رائے

معاشی ماہرین نے اس رعایت کو پاکستان کے لیے ایک سنہری موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو اپنی برآمدات بڑھانے، مصنوعات کے معیار میں بہتری اور عالمی منڈی میں مؤثر شراکت داری کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکی ٹیرف بزنس پاکستان

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے پاکستان پر 10 فیصد کمی کے بعد علاقائی ممالک میں سب سے کم ٹیرف عائد کر دیا
  • امریکا نے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
  • ٹیرف میں کم شرح کے باعث امریکا کو برآمدات میں 20 فیصد اضافہ متوقع
  • امریکا کی بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو رعایت، 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا
  • امریکا کی بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو رعایت ، 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا
  • ٹرمپ نے کئی ممالک پر تجارتی ٹیرف کا اطلاق کردیا، پاکستان پر19جبکہ بھارت پر25فیصد ٹیرف عائد
  • ٹرمپ نے درجنوں ممالک کی برآمدات پر نئی ٹیکس شرحیں نافذ کر دیں
  • امریکا نے پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، بھارت کو سختی کا سامنا
  • امریکا کی ٹیرف میں پاکستان کو بھارت سے زیادہ رعایت
  • ڈیجٹیل اشیا، خدمات فراہم کرنیوالے آن لائن پلیٹ فارمز پر عائد 5 فیصد ٹیکس ختم