سام سنگ کے بعد ایک اور فون کی معلومات لیک!
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسمارٹ فونز کی دنیا میں خبریں لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ دنوں سام سنگ کے ایس 25 ایج کے حوالے سے خبریں لیک ہونے کے بعد اب آنر 400 کے متعلق خفیہ معلومات لیک کر دی گئیں۔
لیکس شیئر کرنے والے ایک نئے ذریعے کے مطابق آنر 400 کی باڈی کا سائز 156.5x74.6x7.3 mm اور وزن 184 گرام ہوگا۔
فون میں 6.55 انچ کی AMOLED نصب ہوگی جس کا ری فریش ریٹ 120 ہرٹز ہوگا۔
آنر 400 میں اسنیپ ڈریگن 7 جینریشن 3 چپ سیٹ اور میجک او ایس 9.
فون میں 5300 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہوگی جو 66 واٹ سپر چارج فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ آئے گی۔
فون کا مرکزی کیمرا 200 میگا پکسل اور f/1.9 اپرچر جبکہ پشت پر 112 ڈگری 12 ایم پی الٹرا وائڈ کیمرا ہوگا۔ فن میں 50 میگا پکسل کا f/2.0 کا سیلفی کیمرا بھی ہوگا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خاتون ٹیچر کا قتل: روپوش ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی معلومات دینے پر انعام کا اعلان
خاتون ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے انعام کا اعلان کردیا گیا۔
سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا تھا، خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا تھا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا، لیڈی ٹیچر اسکول ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پرائمری ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم کی گرفتاری میں مدد کیلئے انعام کا اعلان کیا گیا ہے، ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی معلومات دینے والے کو 10لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم فرید حاصلو نے7 اپریل کو خاتون ٹیچر صدف حاصلو کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، قتل کی واردات کے بعد پولیس کانسٹبل کو ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔