Daily Mumtaz:
2025-08-02@23:32:23 GMT
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی سمیت دیگر اہم امور پر نواز شریف کو بریفنگ دی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نواز شریف اور شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نواز شریف—فائل فوٹوسابق وزیرِ اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع نے شاہد شفیع کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
خاندانی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مرحوم شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ کل اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ادا کی جائے گی۔