سی ڈی اے ، فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر پرچم مارچ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
سی ڈی اے ، فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر پرچم مارچ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ای اینڈ ڈی ایم )ڈائریکٹوریٹ نے فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر فائر بریگیڈ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔
سی ڈی اے ممبر ایڈمن طلعت محمود نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب میں ایک جامع فائر اینڈ ریسکیو مشق، عوام میں آگ سے بچا وکے سامان کی تنصیب کی اہمیت سے آگاہی کیلئے واک، اور فائر فائٹرز کی بہادری اور عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پرچم مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد فائر فائٹرز کے اس اہم کردار کو اجاگر کرنا تھا جو اپنی قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈال کر قیمتی جانیں اور املاک کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اپنے خطاب میں طلعت محمود نے سی ڈی اے فائر فائٹرز کی خدمات اور انکے عزم کو سراہتے ہوئے انکی تربیت اور آگ سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے مشکل حالات میں جانیں اور املاک بچانے کیلئے فائر فائٹرز کی بے لوث کوششوں کو سراہتے ہوئے انکی خدمات کیلئے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے فائر ڈیپارٹمنٹ کی صلاحیتوں کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا
انہوں نے کہا کہ یہ چیئرمین سی ڈی اے چیئرمین و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کے ویژن کے عین مطابق ہے جو ہنگامی حالات میں عوام کے تحفظ کیلئے ایک عالمی معیار کی فائر فائٹنگ فورس تشکیل دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ مہمان خصوصی نے عوامی آگاہی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور انتظامیہ کے اس عزم کو دہرایا کہ فائر فائٹرز کو تمام ضروری وسائل اور تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ ہر حالات کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ تقریب نے فائر فائٹرز کے عوامی حفاظت میں ناگزیر کردار اور معاشرے کیلئے انکی لازوال خدمات کو بھی اجاگر کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکیلیفورنیا چین کے ساتھ تجارت کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھے گا، گورنر کیلیفورنیا صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار مودی راج میں صحافت زیرِ عتاب: پہلگام فالس فلیگ کے بعد کریک ڈاؤن میں شدت پہلگام فالس فلیگ: بھارتی میڈیا کا بھیانک چہرہ بےنقاب پاک بھارت جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتے، جنگ ہوئی تو کنٹرول سے باہر ہو جائیگی، امریکی کانگریس مین پہلگام فالس فلیگ؛ انتہا پسند ہندوؤں کی جنونیت کیخلاف نہتی لڑکی ڈٹ گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فائر فائٹرز کے اسلام آباد کا انعقاد سی ڈی اے
پڑھیں:
واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی تقریب میں شہریوں کی دیوانہ وار شرکت
سٹی42: واہگہ بارڈر پر آج شام پھر قومی پرچم اتارنے کی تقریب اور رینجرز کے دستہ کی روایتی پریڈ ہو رہی ہے۔
اس پریڈ میں ضوانوں کا جوش تو دیدنی ہے ہی، تقریب کو دیکھنے اور قومی ترانہ سننے کے لئے لاہور سے جانے والے ہزاروں پاکستانیوں کا جوش و جذبہ بیان کرنے کے لئے الفاظ کم پڑ رہے ہیں۔
پاکستانی عوام اس تقریب مین آج شام اس طرح شریک ہیں جیسے یہ قومی پرچم اتارنے کی رسمی تقریب نہ ہو بلکہ ہمسایہ ملک کے کینہ پرور حکمران کا یوم احتساب ہو۔
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا
پرچم اتارنے کی تقریب کی دوران پاکستانی سائیڈ پر بنے انکلیوژر آج شام کھچا کھچ بھرے ہیں اور وہاں موجود مرد، خواتین لمحہ لمحہ بعد تکبیر کے فلک شگاف نعرے لگا رہے ہیں۔
Waseem Azmet