پاک بھارت کشیدگی،ایرانی وزیرخارجہ پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا پاکستان کے بعد بھارت کے دورے کا بھی امکان ہے۔
خیال رہے کہ چند دن پہلے ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ایران، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کو تیار ہے،ایران خطے میں امن قائم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
بھارت اور پاکستان ثقافتی اور تہذیبی تعلقات میں جڑے ایران کے ہمسایہ ممالک ہیں،امن قائم کرنے کیلئے ایران اپنا اثر ورسوخ استعمال کرنے کیلئے تیار ہے۔
علاوہ ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بھارت تعلقات کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس
ماسکو: روس نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین اس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرے تو ماسکو جوابی کارروائی کرے گا۔
امریکی اور یورپی پابندیوں کے بعد روس کے تقریباً 300 سے 350 ارب ڈالر کے اثاثے یورپ میں منجمد ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن ان رقوم کو یوکرین کے دفاع کے لیے استعمال کرنے کا طریقہ ڈھونڈ رہا ہے۔
سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے کہا کہ اگر یورپ نے اثاثوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو روس یورپی ممالک اور برسلز کے حکام کے خلاف "ہر ممکنہ طریقے" سے کارروائی کرے گا، چاہے وہ عدالتوں میں ہو یا عدالت سے باہر۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان اثاثوں پر قبضہ مغرب کی طرف سے "چوری" تصور ہوگا، جس سے امریکی اور یورپی بانڈز پر اعتماد بھی متاثر ہوگا۔ دوسری جانب یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یوکرین کی تباہی کا ذمہ دار روس ہے اور اسے قیمت ادا کرنی ہوگی۔