5 ماہ کی حاملہ 23 سالہ لڑکی کی گلہ کٹی لاش سسرال سے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پنجاب کے شہر ملتان میں پانچ ماہ کی حاملہ 23 سالہ خاتون کی سسرال سے گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ کی حاملہ آسیہ بی بی کی سسرال سے گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی جس پر مقتولہ کے والد نے پولیس کو مقدمہ اندراج کی درخواست دی۔
تھانہ اولڈ کوتوالی نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ درخواست گزار ذوالفقاری نے الزام عائد کی کہ بیٹی کو شوہر رفیق، دیور عتیق اور نند سمیت دیگر نے ملکر قتل کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سسرالیوں نے قتل کو چھپانے کی کوشش بھی کی اور پوچھنے پر مشتعل ہوگئے تھے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد اور مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش
اسلام آباد اور ملکہ کوہسار مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ مینگورہ سوات میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔