پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان نے فتح سیریز کے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے اور یہ تجربہ جاری مشق اندس کا حصہ تھا۔
تربیتی تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم سمیت اس کی تکنیکی صلاحیتوں اور درستگی کو جانچنا تھا۔
یہ تجربہ پاک فوج کے سینیئر افسران کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے بھی ملاحظہ کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف نے تجربے میں حصہ لینے والے افسران، سائنسدانوں اور انجینئروں کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔
پاکستان آرمی کی آپریشنل تیاری اور تکنیکی مہارت مکمل اعتماد کے قابل ہے۔ مادرِ وطن کی علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے زمین سے زمین پر وار کرنے والے فتح میزائل کی تربیتی لانچ کی کامیابی پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، آرمی چیف اور اسکی تیاری میں شامل سائنسدانوں و انجینئیرز کی کوششوں کی پذیرائی کی۔
انہوں نے کہا کہ تربیتی لانچ کی کامیابی سے واضح ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملکی دفاع کے لیے بھرپور تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کی گئی ہے۔ سی پی پی اے نے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی ہے، نیپرا کا بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، اکتوبرکے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیے جانےکا امکان ہے۔
واضح رہے کہ نیپرا نےگزشتہ ہفتےکے الیکٹرک کےلیے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن کیا تھا ۔اس وقت کے الیکٹرک صارفین کو2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں 2 روپے57 پیسےکمی کاریلیف مل رہا ہے، باقی صارفین کےلیےجولائی کی ایڈ جسٹمنٹ میں ایک روپے 79 پیسےکی کمی کی گئی تھی۔
ڈسکوزصارفین کوجولائی کی ایڈجسٹمنٹ کاریلیف رواں ماہ کےبلوں میں مل رہاہے۔