پاکستانی عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے والی طوافہ کمپنی الراجحی کو ملا بڑا اعزاز
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
مدینہ منورہ۔( نمائندہ نوائے وقت جاوید اقبال بٹ) پاکستانی عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے والی طوافہ کمپنی الراجحی کو ملا بڑا اعزاز ، پاکستانی عازمین حج کو مشاعر کیلئے نسک کارڈز کی فراہمی کا ہوا قبل از وقت آغاز ، سعودی وزیر حج و عمرہ کی جانب سے طوافہ کمپنی الراجحی کو بہترین سروس فراہم کرنے پر سرٹیفیکیٹ آف ایکسی لینس سے نوازا گیا۔ طوافہ کمپنی الراجحی کے چیئرمین بندر الراجحی کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو سے رابطہ ہوا جس میں انہوں نے پاکستان حج مشن کے مثالی تعاون اور بہترین رابطہ کاری کی بدولت ایکسیلنسی ایواڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ طوافہ کمپنی نے ایکسیلنس ایوارڈ کی خوشی میں اعزازی طور پر 3 ہوٹلوں کے پاکستانی عازمین کو مدینہ منورہ کی زیارتیں بھی کروائیں۔ 14 خصوصی بسوں کے ذریعے عازمین حج کو مدینہ طیبہ کے اسلامی تاریخی مقامات کی زیارات مکمل کروائیں ۔ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے طوافہ کمپنی الراجحی کو ایکسی لینسی ایواڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ڈی جی حج نے اس موقع اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ پاکستانی زائرین کی اس پرخلوص خدمت پر طوافہ کمپنی الراجحی کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ امید ہے حج آپریشن 2025 کے دوران الراجحی کمپنی سہولت و خدمت کے نئے معیار قائم کرے گی۔ پاکستانی عازمین کو دوران حج مشاعر میں الراجحی کے زیر انتظام بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستانی عازمین عازمین حج کو
پڑھیں:
آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، 21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔