اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) نے وزارت خزانہ سمیت مختلف وزارتوں کے لیے اربوں روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی ہے نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے، اجلاس میں مختلف وزارتوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ منظور دی گئی ہے.

اجلاس میں وزارت خزانہ کے ترقیاتی اخراجات کے لیے اربوں روپے کے سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی، صادق پبلک سکول بہاولپور کے لیے 25 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کی، کمیٹی نے سول فورسز کے لیے مشن ایریاز میں سرگرمیوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ منطور کرلی ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم کی طرف سے حاصل کیے گئے 50ارب روپے کے قرض کی گارنٹی میں توسیع کی منظوری بھی دے دی.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپلیمنٹری گرانٹ کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا، فورسز کے 3 مختلف آپریشنز میں مطلوب دہشتگرد سمیت 5 خارجی ہلاک

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز میں 5 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 خارجی ہلاک ہوئے، جن میں انتہائی اہم مطلوب خارجی فرید اللہ بھی مارا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خارجی فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کا خفیہ ٹھکانہ تباہ کردیا، مہمند سے خارجی لال امیر عرف ابراہیم سمیت 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی حفاظت کے لیے چوکس ہیں، اور ارض وطن میں قیام امن کے لیے ہر وقت مستعد ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں، پاکستان آئی ایم ایف کوٹیکس کا ڈیٹا فراہم کردیا
  • آصفہ بھٹو کی زیرصدارت اجلاس، عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال
  • عجب کرپشن کی غضب کہانی ، پی اے آر سی کو 2کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کا چونا
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیم نے پانی کے منصوبے کا اربوں روپے کا معاہدہ منسوخ کر دیا
  • پاکستان کی پہلی کرپٹو کونسل اور  اے آئی ٹول کا مشتقبل کیا ہے؟
  • راولپنڈی: وزیر اعلی پنجاب نے اربوں روپے مالیت کے منصوبے کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا
  • قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے کرپٹو کرنسی ریگولیشنز پر بریفنگ طلب کر لی
  • خیبرپختونخوا، فورسز کے 3 مختلف آپریشنز میں مطلوب دہشتگرد سمیت 5 خارجی ہلاک
  • حکومت پنجاب نےکابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آڈرکومزید بااختیار بنا دیا