اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتح میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور عسکری قیادت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فتح میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کے سائنسدانوں، انجینئرز اور عسکری قیادت کا شاندار کارنامہ ہے، قوم کو بھی فتح میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ پاکستان کے سٹرٹیجک اداروں اور سکیورٹی فورسز کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فتح میزائل

پڑھیں:

پاکستان کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس فتح میزائل کا کامیاب تجربہ


پاکستان نے ٹیکٹیکل بلاسٹک میزائل ابدالی کے بعد فتح میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کر لیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی اسٹریٹجک کمانڈ کے سائنسدان و انجینئرز نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، یہ تجربہ ’ایکس انڈس‘ مشق کے تحت کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ میزائل میں جدید نیویگیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے، تجربے کا مقصد فوجی تیاری اور تکنیکی صلاحیت کی جانچ ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب میزائل تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

واضح رہے کہ 3 مئی کو پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

اس تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی پہلوؤں کی جانچ تھی۔ ابدالی میزائل کی رینج 450 کلو میٹر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا ایک اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ
  • صدر مملکت کی فتح میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور قوم کو مبارکباد
  • پاکستان کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس فتح میزائل کا کامیاب تجربہ
  • پاکستان کا ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ
  • پاکستان کا 450کلومیٹر تک زمین سے زمینی ہدف کو نشانہ بنانیوالے ’’ابدالی‘‘ میزائل نظام کا میاب تجربہ: ایٹمی ہتھیارلے جاسکتاہے : راناثنا
  • ابدالی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے، سردار ایاز صادق
  • گورنر سندھ کی ابدالی ویپن سسٹم کی کامیاب تربیتی لانچ پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد
  • گورنر سندھ کی ابدالی ویپن سسٹم کی کامیاب تربیتی لانچ پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو دلی مبارکباد
  • پاکستان کا شارٹ رینج میزائل ابدالی کا کامیاب تجربہ