ملائیشیا نے پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
ملائیشیا نے پہلگام حملے کی غیرجانبدارانہ اور بین الاقوامی تحقیقات کے لیے پاکستان کی حمایت کر دی۔
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر بیان میں پاکستان کو درپیش مشکل صورتحال میں خیرسگالی کا اظہار کیا۔
انور ابراہیم نے امید ظاہر کی کہ کشیدگی میں جلد کمی ہوگی، ملائیشیا کسی بھی قسم کے تشدد کی شدید مذمت کرتا ہے اور ذمہ داروں کی شناخت، آزاد اور شفاف تحقیقات کی حمایت اور توثیق کرتا ہے۔
پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا، سیکیورٹی ذرائعپاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے کا سراغ لگایا.
ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ملائیشیا پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہے، ملائیشیا ایسی پوزیشن میں ہے کہ دونوں ملک کے درمیان تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔
خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے میں 26 سیاح کی ہلاکت کے واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے اس کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور پاکستانیوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کردی تھی۔
پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کروانے کی پیشکش بھی کی گئی، جس کا بھارت کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا، جبکہ چین، ترکیہ اور سوئٹزر لینڈ سمیت کئی ممالک نے پاکستان کے اس مؤقف کی حمایت کی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں...
چین کے بعد ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
دوسری جانب پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کو سفارتی سطح پر مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بھارت کے جارحیت پر مبنی بیانیے کو تمام بڑے ممالک نے مسترد کر دیا، روسی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور بھارت کو تمام معاملات بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے، امریکا اور یورپی یونین بھی بھارت کو کہہ چکے کہ پاکستان کے ساتھ معاملات بات چیت سے حل کرے۔
اخبار نے لکھا کہ پاکستان کےآرمی چیف جنرل عاصم منیر ہمیشہ پس پردہ کام کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں، پہلگام واقعے کے بعد جنرل عاصم منیر کی سخت پوزیشن نے ہی پاکستان کا موجودہ موقف تشکیل دیا ہے۔
سوئٹزر لینڈ نے بھی پاکستان کی پہلگام واقعے کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا، یورپی یونین اور اب روس کا معاملات بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ بھارت کی سفارتی تنہائی ظاہر کرتا ہے،
یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ جنگ مسائل کا حل نہیں، فیصلے بالآخر مذاکرات کی میز پر ہی ہونے ہیں، بھارت نے اگر جارحیت کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پہلگام واقعے پاکستان کی پاکستان کے کی جانب سے بھارت کو کی حمایت کے بعد
پڑھیں:
پاکستان پہلگام حملے کی تحقیقات میں ملائیشیا کی شرکت کا خیر مقدم کرےگا، شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پہلگام حملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملائیشیا اس میں شامل ہوتا ہے تو ہم خیر مقدم کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان اتوار کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ شہباز شریف نے پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت کے اشتعال انگیز رویے کو یکسر مسترد کیا اور اس واقعے کے پس پردہ حقائق کا پتا لگانے کے لیے بین الاقوامی، شفاف، معتبر اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی پیشکش کو دہرایا۔
یہ بھی پڑھیں ملکی سلامتی کی صورتحال پر اے پی سی بلانی چاہیے تھی، پی ٹی آئی کا بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان ان تحقیقات میں ملائیشیا کی شرکت کا خیر مقدم کرےگا۔
وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کے طور پر پاکستان کے کردار اور اس کوشش میں اس کی زبردست قربانیوں کو اجاگر کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کے اقدامات پاکستان کی مغربی سرحد پر انسداد دہشتگردی کی کوششوں سے توجہ ہٹا رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اس طرح کے تنازع میں الجھنا نہیں چاہتا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔
دونوں وزرائے اعظم نے پاکستان ملائیشیا تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی
اس تناظر میں وزیراعظم نے بتایا کہ وہ اس سال ملائیشیا کا سرکاری دورہ کرنے کے منتظر ہیں۔ یہ ٹیلی فون کال پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی دوستی کی عکاس ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پہلگام فالس فلیگ شہباز شریف ملائیشیا وزیراعظم وزیراعظم پاکستان وی نیوز