Daily Mumtaz:
2025-09-21@02:40:03 GMT

اعجاز خان پر اداکارہ کے ریپ کا مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT

اعجاز خان پر اداکارہ کے ریپ کا مقدمہ درج

ریئلٹی شو بگ باس 7 سے شہرت پانے والے اور ماضی میں متعدد تنازعات کا شکار رہنے والے بالی وڈ اداکار اعجاز خان ایک بار پھر ایک سنگین قانونی بحران میں پھنس گئے ہیں۔ ان کے خلاف ایک 30 سالہ خاتون کی جانب سے ریپ، دھوکہ دہی، اور شادی کا جھانسہ دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اعجاز خان کے خلاف چارکوپ پولیس اسٹیشن میں اتوار 4 مئی 2025 کو شکایت درج کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اعجاز نے انہیں اپنے او ٹی ٹی شو ’ہاؤس اریسٹ‘ میں کام دلانے اور انڈسٹری میں آگے بڑھانے کا جھانسہ دے کر نہ صرف ان کا اعتماد حاصل کیا بلکہ شادی کا وعدہ کر کے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

شکایت کے مطابق، پہلا واقعہ 25 مارچ 2025 کو خاتون کے گھر میں پیش آیا، جہاں اعجاز خان نے مبینہ طور پر خاتون کو ریپ کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد بھی وہ کئی بار یہ عمل دہراتے رہے، اور ہر بار شادی اور ذمہ داری اٹھانے کا وعدہ کرتے رہے۔

پولیس نے اعجاز خان کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا کی کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فریقین کے بیانات اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

او ٹی ٹی شو ’ہاؤس اریسٹ‘ بھی تنازع کا شکار

یہ پہلا موقع نہیں جب اعجاز خان خبروں میں چھائے ہوں۔ ان کا او ٹی ٹی ریئلٹی شو ’ہاؤس اریسٹ‘ جو کہ 11 اپریل 2025 کو الّو ایپ پر شروع ہوا، پہلے ہی شدید تنقید کی زد میں ہے۔ اس شو کو بگ باس اور لاک اپ جیسے شوز کا غیر سنسر شدہ ورژن قرار دیا جا رہا تھا، جس میں 12 افراد (9 خواتین اور 3 مرد) کو ایک عالیشان گھر میں قید کیا گیا تھا۔

شو کے ویڈیو کلپس وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا، جن میں اعجاز خان کو خواتین سے غیر اخلاقی سوالات کرتے اور ان کی تذلیل کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ نتیجتاً، ممبئی پولیس نے اعجاز خان، پروڈیوسر راجکمار پانڈے اور دیگر کے خلاف فحش مواد نشر کرنے پر ایف آئی آر درج کر لی۔

اعجاز خان کا متنازع ماضی

اعجاز خان پہلے بھی کئی مواقع پر قانون کی گرفت میں آ چکے ہیں،2021 میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے انہیں 31 الپرازولم گولیوں کے ساتھ گرفتار کیا اور وہ 26 ماہ جیل میں قید رہے۔ 2020 میں ان پر توہین، نفرت انگیز تقریر، اور پولیس احکامات کی خلاف ورزی کے الزامات میں کھارپولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ اور 2018 میں بھی منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس حالیہ کیس میں معاملے کی تہہ تک پہنچنے میں مصروف ہے، اور آئندہ دنوں میں عدالت اور تحقیقاتی اداروں کے اقدامات اس معاملے کا رخ متعین کریں گے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

سواں گارڈن ہا ئوسنگ سوسائٹی کے سابقہ صدر پر الزامات ، 4 افراد پر پیک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،، تفصیلات و دستاویزسب نیوزپر

سواں گارڈن ہا ئوسنگ سوسائٹی کے سابقہ صدر پر الزامات ، 4 افراد پر پیک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،، تفصیلات و دستاویزسب نیوزپر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )شہری کے خلاف منت گھڑت منفی پروپیگنڈا کرنے پر این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا ۔مقدمہ سواں گارڈن ہا ئوسنگ سوسائٹی کے سابق صدر رضا سلیم گوندل کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔مقدمہ میں الیاس خان، محمد یونس خان، قمر زمان بھٹی اور اسد قاضی کو نامزد کیا گیا ۔نامزد ملزمان نے مدعی مقدمہ کے خلاف یوٹیوب چینل اور بذریعہ وٹس ایپ گروپ نازیبہ الفاظ استعمال کیے، مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے مدعی مقدمہ کے خلاف جھوٹا اور نفرت انگیز یوٹیوب پر اپلوڈ کیا۔ملزمان نے مدعی مقدمہ پر غیر پیشہ وارانہ اور کرپشن کے الزامات لگائے۔ملزمان نے مدعی مقدمہ کے خلاف سوسائٹی میں نفرت اور خوف و حراس پھیلانے کی کوشش کی۔انکوائری کے دوران ملزمان کی جانب سے لگائے گئے الزامات غلط ثابت ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ وکلا احتجاج کے دوران ہاتھا پائی کا معاملہ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درج چیئر مین سی ڈی اے کی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کو موثر بنانے کی ہدایت سی ڈی اے بورڈ کا 16واں اجلاس،قبر کھدائی اور میت بس کے چارجز معاف کرنے کے فیصلہ کی منظوری ڈی ایم اے کی جی نائن اور آئی الیون بس اسٹینڈز کی کامیاب نیلامی سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن امریکہ چلے گے ، ممکنہ طور پر ممبر ایڈمن اور ممبر اسٹیٹ کون ہوسکتے ہیں ،تفصیلات سب نیوز... چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا معائنہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کراچی، 15 سالہ لڑکی کا مبینہ اغوا، گرفتار ملزم سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج
  • سواں گارڈن ہا ئوسنگ سوسائٹی کے سابقہ صدر پر الزامات ، 4 افراد پر پیک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،، تفصیلات و دستاویزسب نیوزپر
  • صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے جھڑپ، ایمان مزاری، ان کے شوہر اور وکلا کیخلاف مقدمہ درج
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز اسحاق کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
  • لیاقت پور میں اے ایس آئی پر موٹرسائیکل سوار کا تشدد، ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز اسحاق خان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
  • کراچی میں پڑوسی کی دو کم عمر بچوں سے متعدد باربدفعلی
  • کراچی میں پڑوسی کی دو کم عمر بچوں سے متعدد بار بدفعلی
  • توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار مرزا محمد علی اڈیالہ جیل منتقل 
  • اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی