بھارت نے پاکستان پر حملہ کردیا، پاک فوج نے بھی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
راولپنچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے پاکستان پر تین جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں فضا سے میزائل داغے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے شرمناک حملہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں دھماکے کے آواز سنی گئی ہے جبکہ بہاولپور میں بھی دھماکے کی آواز سنی گئی۔
ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جائے توو زیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہےکہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔
بھارت نے بہاولپور سمیت 3 شہروں پر میزائل حملہ کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بھارت نے
پڑھیں:
بہاولپور اور مظفرآباد خوفناک دھماکوں سے لرز گئے
بہاولپور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) بہاولپور اور مظفرآباد خوفناک دھماکوں سے لرز گئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولپور اور آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں دیر رات کو دھماکے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
اے آر وائی نیوز کے مطابق بہاولپور میں 4 دھماکوں کے بعد رات کے وقت آسمان روشن ہو گیا جبکہ پورا شہر لرز اٹھا۔ دھماکوں کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ مظفرآباد میں بھی زوردار دھماکے سنائی دیے گئے۔ ریسکیو ٹیمیں دھماکوں کے مقام اور نوعیت جاننے کیلئے کوشاں ہیں۔