قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا جس میں گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ وفاقی وزراء،  تینوں مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہیں،  اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا جائے گا۔گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،افواج پاکستان کو بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے کا اختیاردیدیا

اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاک فوج کو بھارتی جارحیت کے خلاف ہر ضروری جوابی اقدام کی مکمل اجازت دی گئی۔

اجلاس میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال اور بزدلانہ جارحیت پر گہرے تشویش کا اظہار کیا گیا اور بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ پاکستان اپنے وقت، جگہ اور انداز کے مطابق جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور مسلح افواج کو باضابطہ طور پر ہر ممکن جوابی اقدام کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے۔

کمیٹی نے کہا کہ قوم اپنی افواج کی جرات، بہادری اور بروقت ردعمل پر فخر کرتی ہے اور آئندہ کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر متحد اور تیار ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بھارتی افواج نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد سمیت کئی علاقوں میں میزائل، فضائی اور ڈرون حملے کیے۔ ان حملوں میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جسے کمیٹی نے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی پامالی قرار دیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کےاعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے پانچ بھارتی جنگی طیارے اور ڈرون تباہ کر کے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر کیا جائے گا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لے۔

کمیٹی کے اعلامیے میں زور دیا گیا کہ دنیا بھارتی جارحیت، بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر فوری کارروائی کرے۔

اعلامیے میں پاکستان کے امن کے عزم کو دہرایا گیا تاہم یہ بھی واضح کیا گیا کہ خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کیلئے ہر قدم اٹھائے گا اور کسی بھی جارح قوت کو اپنی سرزمین پر حملے کی اجازت نہیں دے گا۔
بھارتی حملے کے ساتھ ہی ایکس کی سروس بحال، ’سندور بن گیا تندور‘ ٹاپ ٹرینڈ

متعلقہ مضامین

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،افواج پاکستان کو بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے کا اختیاردیدیا
  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع، آئندہ کے لائحہ عمل پر غور
  • بھارتی حملہ: قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع
  • قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع
  • وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع
  • وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کیلئے شرکا کی آمد شروع، اہم فیصلے متوقع
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا