جاوید اختر اگر دوبارہ پاکستان آئے تو استقبال جوتوں سے ہونا چاہیے، نادیہ خان
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ اور معروف میزبان نادیہ خان نے بھارتی شاعر اور رائٹر جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ پاکستان آئے، تو ان کا استقبال "پالش کیے گئے جوتوں" سے ہونا چاہیے۔
نادیہ خان کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ بھارتی الزامات اور دوہرے معیار پر کھل کر تنقید کرتی نظر آرہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد جہاں کئی پاکستانی شخصیات نے خاموشی اختیار کی، وہیں انہوں نے پاکستان کے دفاع میں دو ٹوک مؤقف اپنایا۔
اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ جاوید اختر کو لاہور میں فیض فیسٹیول جیسے ثقافتی ایونٹ میں کیوں مدعو کیا گیا؟
نادیہ نے ساتھی فنکاروں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگایا تو اس کے بعد انہیں عزت و احترام کے ساتھ ایک محفلِ موسیقی میں بٹھایا گیا جہاں لوگ ان کے قدموں میں بیٹھے تھے۔
https://www.instagram.com/reel/DJTxkg4tJRM/
نادیہ خان کا کہنا تھا، "ہم مہمان نوازی میں سبقت رکھتے ہیں، لیکن عزت اسی کو ملنی چاہیے جو اس کا اہل ہو۔ اگر کوئی آپ کے ملک کو برا بھلا کہے، تو اس کے لیے کوئی عزت نہیں بنتی۔"
انہوں نے واضح کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان امن کی خواہش اپنی جگہ، مگر ایسے افراد کو دوبارہ مدعو کرنا ناقابل قبول ہوگا۔ نادیہ کا کہنا تھا کہ "اگر جاوید اختر پھر کبھی پاکستان آئے، تو یہ ہماری غلطی ہوگی۔ اور اگر آئے بھی، تو ان کا استقبال جوتوں سے ہونا چاہیے۔"
یاد رہے کہ جاوید اختر نے 2023 میں لاہور کے فیض فیسٹیول کے دوران اپنے بیان میں پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات عائد کیے تھے، جس پر اس وقت بھی شدید تنقید کی گئی تھی۔
اب حالیہ انٹرویو میں بھی جاوید اختر نے پاکستانی فنکاروں کی انڈیا میں مخالفت کا دفاع کرتے ہوئے ثقافتی تبادلوں کو "یکطرفہ" قرار دیا تھا جس سے ان کی پاکستان مخالف سوچ واضح ہوتی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جاوید اختر نادیہ خان
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے استقبال کیا
ارومچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے شہر ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے ان کا استقبال کیا۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت اور ان کے وفد کو بتایا گیا کہ سینٹر 30 سے زائد محکموں کو ڈیجیٹلی ملا کر شہریوں کو 200 سے زیادہ خدمات فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے)
مرکز عوامی خدمات کے لیے ون ونڈو ہب کے طور پر کام کرتا ہے، اس کے علاوہ سینٹر عوامی صحت، تعلیم، روڈ سیفٹی، یوٹیلٹیز اور ایمرجنسی رسپانس میں ہم آہنگی فراہم کرتا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور منصوبہ سازوں کے وژن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے انتظام کے حوالے سے اس طرح کا نقطہ نظر پاکستان کے لیے قابل قدر سبق فراہم کرتا ہے، صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کے شہری منصوبہ ساز اس تجربے سے سیکھیں گے اور مقامی ضروریات کے مطابق نظام تیار کریں گے۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، چین میں پاکستان کے سفیر اور چین کے پاکستان مین سفیر بھی موجود تھے۔