بھارت میں بلیک آؤٹ، پاکستانیوں کا مورال بہت بلند ہے، امریکی اخبار
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی پرامریکی اخبار نے لکھا ہے کہ بھارت میں ایئرپورٹس بند ہیں، مختلف ریاستوں میں بلیک آؤٹ ہورہا ہے جبکہ پاکستان میں لوگوں کا مورال بہت بلند ہے۔
اخبار نے اپنے تجزیے میں لکھا ہے کہ پاک بھارت تنازع کیا رُخ اختیار کرسکتا ہے، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
امریکی اخبار کے مطابق پاکستان میں عوام فوج کی جوابی کارروائی پر جشن منا رہے ہیں، جبکہ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ بھارتی حملے کا مناسب جواب دیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا، وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر کہا ہے ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ رات بھارت کے بلااشتعال وحشیانہ حملے میں 26معصوم پاکستانی شہیدہوئے،ہم اس دل دہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہیں،وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا، پاکستان کا حوصلہ ناقابل شکست ہے،ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا جواب فیصلہ کن ہوگا۔
مزید :