رضوان سعید شیخ— فائل فوٹو

پاکستانی سفیر برائے امریکا رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ عوام کا حکومتِ پاکستان پر بھارت کو جواب دینے کا دباؤ ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت کو ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا، بھارت نے تیسری رات لگاتار حملہ کیا ہے، 30 سے زائد پاکستانی شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ماضی میں 3 جنگیں لڑ چکے ہیں، بھارت نے خود ساختہ طور پر پاکستان کو پہلگام واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں۔ بی ایل اے، ٹی ٹی پی بھارت کی پراکسیز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے پر کوئی ثبوت موجود نہیں، بھارت کو ثبوت دکھانے چاہئیں، پاکستان آزادانہ انکوائری کا حامی ہے، بھارت نے جنگ شروع کی تو پاکستان نے اپنا دفاع کیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت نے کرکٹ اسٹیڈیم پر حملہ کیا، کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا دہشتگرد ہوتے ہیں؟ پاکستان کبھی جنگ نہیں چاہتا لیکن جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت کا ماضی دیکھیں، جو نیپال سری لنکا میں ہوا سب کو معلوم ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رضوان سعید شیخ نے کہا نے کہا کہ بھارت بھارت نے بھارت کو

پڑھیں:

بھارتی ریاست بہار کے الیکشن سے پتا چلے گا کہ بھارتی عوام کیا سوچتے ہیں، عبدالباسط

فائل فوٹو

بھارت میں پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست بہار کے الیکشن سے پتہ چلے گا کہ بھارت کے عوام کیا سوچتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود کہہ چکے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر مسئلے کے حل میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو مجبور کیا جائے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان امریکی صدر کا پسندیدہ ملک بن گیا، بھارت پر دباؤ میں اضافہ؛ بلومبرگ رپورٹ
  • زرداری کا رومانیہ کے سابق صدر کے انتقال پر اظہار افسوس، مستونگ میں شہید میجر رضوان، جوانوں کو خراج عقیدت
  • ٹرمپ کے دباؤ کے آگے مودی حکومت بے بس ہے، ملکارجن کھڑگے
  • بھارتی ریاست بہار کے الیکشن سے پتا چلے گا کہ بھارتی عوام کیا سوچتے ہیں، عبدالباسط
  • ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کرلیا گیا
  • تنازع جموں و کشمیر کا منصفانہ حل
  • مزدورکی کم ازکم تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرسیکرٹری لیبرسے جواب طلب
  • لبنانی حکومت کے متنازعہ فیصلے پر حزب اللہ کا سخت جواب
  • حکومت اور عوام کے درمیان بڑھتے فاصلے
  • قوم یوم استحصال منا رہی‘ مخصوص گروہ ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف: عظمیٰ بخاری