قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اور کپتان محمد رضوان نے بھارتی جارحیت پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کردہ بیان میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ "ہم نے اللہ تعالیٰ کے پاک کلام سے یہ سیکھا ہےکہ جنگ نہ کرو لیکن اگر تم پر جنگ مسلط کر دی جائے تو پھر پیچھے نہ ہٹو"۔

محمد رضوان نے کہا کہ "پاکستان ایک طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں"۔

مزید پڑھیں: شاہین، فخر سمیت پاکستانی کھلاڑیوں کا بھارت کو منہ توڑ جواب

انکا کہنا تھا کہ "وطن کی مٹی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے اور یہاں آج بھی ایسے نوجوان زندہ ہیں جو موت سے ویسے ہی محبت کرتے ہیں جیسے کچھ لوگ زندگی سےکرتے ہیں"۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدہ صورتحال؛ پی ایس ایل میچز "دبئی" منتقل کرنے کا فیصلہ

محمد رضوان نے کہا کہ "ایسی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، ان پر مسلط کی گئی ہر جنگ انہیں مزید جوڑتی ہے، جگاتی ہے اور مضبوط بناتی ہے، یہ پیغام ان سب کے لیے ہے جو سمجھنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم نے حوصلہ رکھنا ہے، یقین رکھنا ہے، نہ ظلم کرنا ہے نہ ظلم سہنا ہے"۔

مزید پڑھیں: میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون مار گرایا گیا

خیال رہےکہ بھارتی جارحیت کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز دبئی منتقل کردیے گئے ہیں جبکہ آئی پی ایل پر بھی خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محمد رضوان نے

پڑھیں:

پاکستانی ٹاپ آرڈر پھر ناکام، فخر، بابر اور رضوان 5 اوورز میں ہی پویلین لوٹ گئے

دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا نے پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے بازوں کے پرخچے اڑا دیے۔فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنر فخر زمان صفر پر آؤٹ ہوگئے جب کہ بابر اعظم 11 اور محمد رضوان 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس وقت 12 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور پاکستانی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنائے ہیں۔سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی، جب کہ سیریز کا دوسرا میچ آج اور تیسرا ہفتہ 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال
  • پاکستانی ٹاپ آرڈر پھر ناکام، فخر، بابر اور رضوان 5 اوورز میں ہی پویلین لوٹ گئے
  • یورپی یونین سے اسرائیل پر سوال، اطالوی صحافی برطرف
  • باقر قالیباف کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے اسلام آباد میں ملاقات
  • باقر قالیباف کی پاکستان کے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات
  • ’میری کپتانی میں بھی شاہین آفریدی کپتان ہی تھے‘ محمد رضوان نے ایسا کیوں کہا؟
  • ٹیکس اصلاحات کے لیے تاجروں سے مشاورت جاری رکھیں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، سلمان آغا اور رضوان کی شاندار بیٹنگ
  • کراچی میں خونی ڈمپرز نے مزید 2جانیں لے لی، مقدمات درج،لیاقت محسود کی ہنگامہ آرائی
  • پولنگ اسٹیشنز پر بم دھماکوں کی دھمکیاں؛ نیویارک کے پہلے مسلم میئر کی کامیابی متوقع