حبا بخاری نے مداحوں کو دھوکا کھانے سے بچا لیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے جعلی ایکس اکاؤنٹ سے متعلق مداحوں کو مطلع کرکے دھوکا کھانے سے بچا لیا۔
پاکستان شوبز کی اداکارہ حبا بخاری نے ایک جعلی ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) کی جانب سے ان سے منسوب کیے گئے متنازع بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کا ایکس پر کوئی آفیشل اکاؤنٹ موجود نہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق ایک بیان حبا بخاری کے نام سے شیئر کیا، جس کے بعد صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔
حبا بخاری نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ ایکس پر سرے سے موجود ہی نہیں ہیں اور ان کے نام سے بنایا گیا اکاؤنٹ جعلی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
مزیدپڑھیں:پاکستان اپنے وقار اورآزادی کاہرقیمت پرتحفظ کرے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان نے ایل این جی سے متعلق قطر کو آئندہ کاپلان دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-23
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر سے درآمدی ایل این جی سرپلس ہونے کے معاملے میں پاکستان نے قطری حکام کو آئندہ سال کی طلب کا پلان دے دیا۔ذرائع وزارت پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان میں2026ء کے لیے 29 کارگوز موخر کرنے کی تجویز پیش کردی، قطری حکام نے31 دسمبر تک پاکستان کی تجویز کا جواب دینا ہے۔حکام کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان قطر سے سالانہ 108 کارگوز منگواتا ہے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم نے کہا کہ پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے کے باعث پاکستان نے 2026ء کے لیے 79 کارگوز تجویز کیے ہیں، آئندہ سال مئی سے اکتوپر تک 18 کارگوز موخر کرنے کا پلان قطری حکام کو دے دیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ جنوری سے اپریل تک 11 کارگوز موخر کرنے کا پلان دیا گیا ہے، اگر قطر نے پلان نہ مانا تو کوٹے کے مطابق درآمدی ایل این جی کارگوز منگوانے پڑیں گے۔حکام وزارت پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان طویل المدتی درآمدی ایل این جی کا معاہدہ 2031ء تک ہے، معاہدے کے تحت پاکستان قطر سے ماہانہ 9 درآمدی ایل این جی کے کارگوز منگواتا ہے، معاہدے کے تحت آئندہ سال کا پلان ایڈوانس دینا پڑتا ہے۔حکام نے کہا کہ رواں سال درآمدی ایل این جی گیس کے گھریلوکنکشنز پر پابندی اٹھائی گئی ہے۔