آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، پاک فوج سے اظہار تشکر ریلیاں
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، پاک فوج سے اظہار تشکر ریلیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے جبکہ پاک فوج سے اظہار تشکر کی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر اسلام آباد میں جشن منایا گیا اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اسی طرح پنجاب کے ضلع بہاول نگر میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج سیاظہار تشکر ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات سول سوسائٹی نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکا میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ پاکستان اور پاک فوج پائندہ آباد کے نعرے لگائے گئے۔فیصل آباد میں بھی عوام نے اظہار مسرت کیا اور خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، عوام پاک فوج کی فتح کا جشن منانے سڑکوں پر آگئی اور پاک فوج کیحق میں نعرے لگائے۔
اسی طرح مریدکے میں عوامی ڈیرہ پر مسلم لیگ (ن) کیکارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملانے اور پوری قوم کا سرفخر سے بلند پر سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔واضح رہے کہ آج علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص (آہنی دیوار) شروع کردیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ،،منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ ،بروقت تکمیل کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ،،منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ ،بروقت تکمیل کی ہدایت بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جنگ بندی کی تصدیق،دونوں ممالک کے فوجی افسران 12مئی کو رابطہ کریں گے:وکرم مستری اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا،نواز شریف کا پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر پہلا تبصرہ چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت ایمرجنسی صورت حال کے حوالے سے اجلاس پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی پاکستان اوربھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیاہے:نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی تصدیقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار تشکر پاک فوج
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات؛جلدالجزیرہ کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا
سٹی 42: صدر آصف علی زرداری سے الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل ناصر بن فیصل بن خلیفہ الثانی کی دوحہ میں ملاقات ہوئی ۔
صدر زرداری نے قطر کی میزبانی اور قطری قیادت سے ہونے والی مفید ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ الجزیرہ کا معروضی صحافت اور اقوام کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے فلسطینی عوام کے حق میں قطر کے اصولی مؤقف اور امنِ غزہ کیلئے قیادت کو سراہا۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
ناصر بن فیصل الثانی نے قطر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر پاکستان کے شکر گزار ہونے کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے صدر کو آگاہ کیا کہ الجزیرہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ملاقات میں خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔