ایک بیان میں سید مہدی شاہ نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ دشمن ملک سمیت دنیا کو سمجھا دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے تاریخی فتح پر افواج پاکستان اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں سید مہدی شاہ نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ دشمن ملک سمیت دنیا کو سمجھا دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے اور مذاکراتی عمل سے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری طاقت سے لیس ملک ہے اور پرامن خطے کیلئے ہمیشہ زمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، یہ جنگ بندی اسی رویے کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 مئی کو ہندوستان نے غیر زمہ دارانہ دراندازی سے پر امن ماحول کو سبوتاژ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کرانے کیلیے کوشش کرنے والے تمام ممالک کا کردار قابل تحسین ہے۔ گورنر نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی کارکاردگی کو سلام پیش کرتے ہیں اور افواج پاکستان کے تمام جوانوں اور پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

حکومت اور گلگت بلتستان کے درمیان ٹیکس معاملات طے پاگئے، تاجروں کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کے درمیان ٹیکس معاملات طے پاگئے، گلگت چیمبر آف کامرس کے صدر نے کل سے گلگت بلتستان میں ہڑتال ختم کرکے کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری، وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر، سینیٹ کی چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سلیم ایچ مانڈوی والا اور گلگت بلتستان کونسل کے ممبران و گلگت چیمبر کے صدر کے ہمراہ، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کی۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کا مشکورہوں، گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی جانب سے سفارشات پیش کی گئیں، کمیٹی ن ڈیڑھ ماہ میں سفارشات تیار کیں، وزیراعظم کا مشکورہوں انہوں نے سفارشات کی منظوری دی ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ سوست ڈرائی پورٹ پر ٹیکس کا مسئلہ حل کیا جائے، وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان کے عوام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ تاجربرادری کے مسائل کے حل کے لیے تعاون پر جی بی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بتایا کہ گلگت بلتستان کیلئے درآمد کی گئی اشیاء پر سیلز ٹیکس، ایڈوانس انکم ٹیکس نہیں لگے گا، جن اشیاء پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے ان پر ایف ای ڈی کا اطلاق بھی نہیں ہوگا، کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ نئے طریقہ ہائے کار کے مطابق گلگت بلتستان کیلئے درآمد کی گئی اشیاء پر سیلز ٹیکس، ایڈوانس انکم ٹیکس نہیں لگے گا اسی طرح جن اشیاء پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے، ان پر ایف ای ڈی کا اطلاق بھی نہیں ہوگا تاہم کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی اسی طرح عائد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تفصیلی طریقہ ہائے کار ممبر کسٹم اور سیکریٹری گلگت بلتستان نے مل بیٹھ کر بنالیا ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان میں درآمدات پر کئی ٹیکس عائد ہوتے ہیں، بعض بارڈز ڈیوٹیز ہوتی ہیں جبکہ بعض کنزمپشن ڈیوٹی تا ٹیکس ہوتے ہیں، گلگت بلتستان کے علاقے میں کنزمپشن ٹیکس کو توسیع نہیں دی گئی ہے لیکن کوئی ایسا انتظامی طریقہ ہائے کار نہیں تھا جس کے ذریعے ہم یہ تشخیص کرسکیں کہ علاقہ میں درآمد شدہ اشیاء گلگت بلتستان یا باہر استعمال ہوں گی۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ وزیر توانائی اور دیگر شراکت داروں پر مشتمل کمیٹی نے اس حوالے سے ایک طریقہ کار بنایا ہے، نئے طریقہ کار کے مطابق جو اشیاء گلگت بلتستان کیلئے آئیں گی اس پر سیلز ٹیکس، ایڈوانس انکم ٹیکس نہیں لگے گا، اسی طرح جن اشیاء پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے، ان پر ایف ای ڈی کا اطلاق بھی نہیں ہوگا، کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی اسی طرح عائد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تفصیلی طریقہ ہائے کار ممبر کسٹم اور سیکرٹری گلگت بلتستان نے مل بیٹھ کربنالیا ہے، اب اس طریقہ کار کا عملی اطلاق ہورہا ہے اور یہ عمل جاری ہے، تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے یہ طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان وفاقی حکومت کیلئے اہمیت کا حامل خطہ ہے اور ہماری پوری کوشش تھی کہ اس حوالے سے مسائل ختم ہوں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کیلئے جواشیاء درآمد کی جارہی ہیں اس کے علاقے میں استعمال کو یقینی بنانے کیلئے گلگت بلتستان کی حکومت اقدامات کرے گی اورتمام ٹیرف لائنز طے کریں گی، اس اقدام سے ایف بی آر کے محاصل میں کوئی کمی نہیں ہوگی بلکہ اس میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • عوام کے تعاون سے پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا، بیرسٹر سیف
  • گلگت بلتستان کے تاجروں کا سوست ڈرائی پورٹ پر دھرنا جاری، حکومت سے معاملات پھر طے نہ ہوسکے
  • حسن رحیم کا اپنی شادی کی وائرل ویڈیوز پر ردعمل سامنے آگیا
  • سپیکرقومی اسمبلی کی اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد،اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں،سردار ایاز صادق
  • گلگت بلتستان میں درآمدی اشیاء پر سیلز اور ایڈوانس انکم ٹیکس نہیں لگے گا، معاہدہ: اویس لغاری
  • حکومت اور گلگت بلتستان کے درمیان ٹیکس معاملات طے پاگئے، تاجروں کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
  • شہباز شریف نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں، اویس لغاری
  • وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں، اویس لغاری
  • وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں: اویس لغاری
  • غزہ کے عوام تاریخی المیے کا سامنا کر رہے، جنگ فوری بند کی جائے، اسحاق ڈار