دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال پر ترجمان واپڈا کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
لاہور:
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان واپڈا کا بیان سامنے آگیا۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 31 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے۔
منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 52 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 43 ہزار 800 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک ہے۔
ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 33 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 700 کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 44 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 44 ہزار 700 کوسک ہے۔
ترجمان واپڈا نے کہا کہ تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1459.
چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 647.10 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 17 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 30 لاکھ 21 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مقام پر دریائے کیوسک اور اخراج میں پانی کی آمد ترجمان واپڈا کیوسک ہے پانی کا
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ خانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب
دریائے چناب میں ہیڈ خانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے میں تبدیل ہوگیا۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔