بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراض لگاکر واپس کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراضات لگاکر واپس کردی۔ درخواست گزار کو اعتراضات دور کرنے کے دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کردی۔ دررخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے دائر کی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی پیرول پر رہائی کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔ رجسٹرار آفس کی اعتراضات دور کرکے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ پیرول پر رہائی کی درخواست متاثرہ شخص کی طرف سے نہیں، کوئی دوسرا شخص کسی کیلئے ایسا ریلیف کیسے مانگ سکتا ہے؟، جس شخص کی رہائی مانگی گئی اسے درخواست میں فریق ہی نہیں بنایا گیا۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ مجرم نیب کیس میں سزا یافتہ ہے، درخواست میں نیب کو بھی فریق نہیں بنایا، درخواست میں بنائے گئے فریقین کا مکمل ایڈریس بھی درج نہیں۔
بھارت کی طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پر رہائی کی درخواست پیرول پر رہائی کی
پڑھیں:
انجینئر رشید کے حامیوں کا سرینگر میں احتجاج، رہائی کا مطالبہ
احتجاج کے حاشیہ پر خورشید احمد شیخ نے میڈیا نمائندوں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف انجینئر رشید کی رہائی کا ہی نہیں بلکہ جیلوں میں بند ہزاروں نوجوانوں اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی نے آج سرینگر میں واقع اپنے پارٹی دفتر میں احتجاج کرتے ہوئے پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان عبد الرشید شیخ المعروف انجینئر رشید کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انجینئر رشید کی دہلی کے تہاڑ جیل سے رہائی سے متعلق نعرے درج تھے۔ احتجاجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی دفتر واقع سنگرمال سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ کئی حامی احتجاج میں شرکت نہیں کر سکے۔ احتجاج میں انجینئر رشید کے برادر اور رکن اسمبلی (لنگیٹ) خورشید احمد شیخ سمیت پارٹی کے درجنوں حامیوں نے شرکت کی۔
احتجاج کے حاشیہ پر خورشید احمد شیخ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف انجینئر رشید کی رہائی کا ہی نہیں بلکہ جیلوں میں بند ہزاروں نوجوانوں اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر رشید محض ایک شخص نہیں ہے، بلکہ وہ بارہمولہ کے 18 لاکھ لوگوں کی آواز ہے۔ لہذا یہ صرف ایک شخص نہیں بلکہ 18 لاکھ لوگوں کی آواز بند ہے، جن کی ترجمانی نہیں ہو پا رہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ انجینئر رشید کو رہا کیا جائے تاکہ پارلیمنٹ میں 18 لاکھ لوگوں کی آواز کو سنا جا سکے۔