اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی دفاعی کارروائی سے بھارت کی طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کا خیال تھا کہ پاکستان کو رگڑا دے کر شاید اپنی شرائط پر لائیں گے لیکن بھارت کی طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی ساکھ پر سوال آچکا ہے، ہم جنگ کا مومنٹم بڑھا سکتے تھے لیکن ہم نے جنگ کوبریک لگانے والی آپشن سامنے رکھی،بات چیت چلے گی تو اس سے راستے نکلیں گے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کی بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ زیر غور آئے گا۔

 پاکستانی ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی ایک اور بڑی کامیابی ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں  بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ خدمات پیش

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بھارت کی

پڑھیں:

بھارت کے 3 فوجی اڈوں پر حملہ؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کی جانب سے تین فوجی تنصیبات پر پاکستانی میزائل اور ڈرون حملے کے دعوے کو بے بنیاد، جھوٹا اور اشتعال انگیز پروپیگنڈا قرار دے کر مسترد کر دیا ہے، بھارتی فوج نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر یہ دعویٰ کیا، لیکن جھوٹے دعوؤں کے باعث بھارتی میڈیا خود جگ ہنسائی کا شکار بن گیا۔

بھارتی فوج نے جمعرات کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر دعویٰ کیا کہ پاکستان نے جموں، اُدھم پور (انڈیا کے زیر انتظام کشمیر) اور پٹھان کوٹ (انڈین پنجاب) میں واقع تین فوجی اڈوں کو میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا کیونکہ تمام میزائل اور ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے خبر ایجنسی کی صحافی آزادے مشیری سے گفتگو میں کہا کہ’’میں واضح طور پر اس کی تردید کرتا ہوں، ہم نے ایسا کوئی حملہ نہیں کیا۔ اگر ہم حملہ کریں گے تو سب کو پتا چل جائے گا، ہم حملہ کر کے اس سے انکار نہیں کریں گے۔“

اس جھوٹے بھارتی دعوے کے بعد، کچھ بھارتی نیوز چینلز نے مزید قیاس آرائیاں شروع کر دیں، جن میں کہا گیا کہ پاکستان نے بھوج (ریاست گجرات) سے لے کر کشمیر تک کئی علاقوں پر حملہ کیا ہے۔

اس پروپیگنڈے کو پاکستان کے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹ گھڑ رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی ہیکرز کا کارنامہ، آپریشن سالار کا آغاز، کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک

متعلقہ مضامین

  • بھارت سے مذاکرات میں پاکستان کن 3 اہم موضوعات پر زور دے گا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتادیا
  • اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے تین اہم نکات پر بات ہو گی، وزیر دفاع
  • مذاکرات میں بھارت سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ خواجہ آصف نے بتا دیا
  • بھارت کا غرور خاک میں مل گیا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
  • بین الاقوامی طاقتیں مداخلت کرتی ہیں تو ہم اس کیلئے بھی تیار ہیں، خواجہ آصف
  • پاکستان اب مزید کیا کرے گا؟ خواجہ آصف نے بتادیا
  • آپریشن بنیان المرصوص: جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا، وزیر دفاع
  • بھارت کے 3 فوجی اڈوں پر حملہ؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان آگیا