چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز
ماسکو(سب نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے، انہیں دورے کی دعوت روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئر پرسن نے دی تھی۔روسی فیڈریشن کونسل میں روس پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ شیزو ولادمیر نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا استقبال کیا، دورے کے موقع پر چیئرمین سینیٹ روس میں اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دورے پر روانگی سے قبل چیئرمین سینیٹ نے سرکاری ٹی وی کو روس کے دورے سے متعلق انٹرویو بھی دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے روس کے ساتھ پارلیمانی تعلقات بہت مضبوط ہیں، اسپیکر فیڈریشن کونسل رشیا ولنٹینا میٹوینکو کی دعوت پر روس آیا ہوں۔سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اسپیکر فیڈریشن کونسل رشیا ولنٹینا میٹوینکو پاکستان کا دورہ کر کے پارلیمنٹ میں خطاب بھی کر چکی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردوٹوک موقف اپنانے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا فیس بک پیج بھارت میں بلاک دوٹوک موقف اپنانے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا فیس بک پیج بھارت میں بلاک سیز فائر کے بعد آخر کار نواز شریف منظرِ عام پر آ ہی گئے، بیرسٹر سیف کا طنز بلاول نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا پاک بھارت سیز فائر، اسکول اور تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح 22 مئی کو ہو گا، وزیر داخلہ ڈی جی آئی ایس پی آر آج 7 بجکر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ
پڑھیں:
پاکستان کا سب سے بڑا سائبر حملہ، بھارت اندھیرے میں ڈوب گیا، سینکڑوں سرکاری ویب سائٹس ہیک
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تصادم کے درمیان پاکستان نے بھارت کی بجلی تنصیبات پر زبردست سائبر حملہ کرتے ہوئے بھارت کے 70 فیصد بجلی گرڈ کو ناکارہ بنا دیا۔ اس حملے کے نتیجے میں پورے بھارت میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا اور بڑے پیمانے پر اندھیرا چھا گیا۔
حملے میں خاص طور پر مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرک ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ کو مکمل طور پر ہیک کر کے کمرشل اور ڈومیسٹک میٹروں کا تمام ڈیٹا مٹا دیا گیا۔ نتیجتاً، مہاراشٹرا سمیت کئی ریاستوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے۔
صرف یہی نہیں، پاکستانی سائبر فورسز نے بھارتی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر ایک طوفانی یلغار کرتے ہوئے متعدد سرکاری، دفاعی اور حساس ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا ڈیٹا یا تو مٹا دیا ہے یا لیک کر دیا ہے۔
ان ویب سائٹس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی آفیشل ویب سائٹ، کرائم ریسرچ اینڈ انویسٹیگیشن ایجنسی، مہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکورٹی فورس (BSF)، یونیک آڈنٹیفیکیشن اتھارٹی آف انڈیا (آدھار ڈیٹا بیس)، انڈین ائیر فورس کی ویب سائٹ، مہاراشٹر الیکشن کمیشن، 2500 سے زائد سرولینس کیمرے شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہیک کی گئی ان ویب سائٹس کا تمام اندرونی ڈیٹا، خفیہ رپورٹس، اور الیکشن و شناختی معلومات یا تو حذف کر دی گئی ہیں یا عالمی ڈارک ویب پر لیک کر دی گئی ہیں۔
بھارتی حکومت تاحال اس حملے پر خاموش ہے، جبکہ اندرونِ بھارت میڈیا میں اس پر سخت سنسر عائد کر دیا گیا ہے تاکہ عوامی ردعمل اور خوف کو قابو میں رکھا جا سکے۔
سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ حملہ“آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص“ کے تحت اُن تمام بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے جن سے پاکستانی شہریوں، مساجد اور اہم مقامات پر حملے کیے گئے تھے۔
Post Views: 2