پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رنگ روڈ میں واقع مال منڈی کے قریب زور دار دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تفتیشی حکام نے شواہد اکھٹے کیے۔
ریسکیو 1122 پشاور کے ترجمان بلال احمد نے بتایا کہ دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکا پولیس موبائل گاڑی کے قریب ہوا ہے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وقوعہ کو سیل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس موبائل کے قریب
پڑھیں:
کراچی: ملیر شاہ لطیف ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
کراچی:
ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 20 بی میں واقع رہائشی گھر کے اندر فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
خاتون کی لاش کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں لڑکی کی شناخت 17 سالہ فاطمہ دختر احمد کے نام سے کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی کی تقریب کے دوران ہونے والی مبینہ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 17 سالہ لڑکی جاں بحق ہوئی۔ لڑکی کی لاش کے ہمراہ جناح اسپتال پہنچنے والے مقتولہ کے ماموں نثار نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔
تاہم واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔