اپنی فوج و حکومت کی تذلیل کے بعد میجر گورو اور ارنب گوسوامی بوکھلاہٹ کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فوج و مودی حکومت کے بعد سب سے بڑی زک ہندوستان کے ان صحافیوں کو پہنچی جنہوں نے اپنی انٹیلی جینس ایجنسیز کی فیڈ کی گئیں جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا پھیلایا اور اب اپنی ان فاش غلطیوں اور پیشہ ورانہ بد دیانتی پر عوام سے معافیاں مانگتے پھر رہے ہیں۔
پروپاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق ارنب گوسوامی اور میجر گورو آریا جیسے صحافی پاک بھارت سیزفائر کے معاہدے میں امریکی ثالثی کو مسترد کرنے کے بعد ہنسی کا سامان بن گئے کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ صورت حال نارمل نہ ہو اور بدترین شکل اختیار کرلے۔
میجر گورو کا غلط معلومات پھیلانے کا دفاعسابق ہندوستانی میجر گورو آریا نے غلط معلومات پھیلانے کے اپنے فعل کا یہ کہتے ہوئے دفاع کیا کہ یہ جنگ کا ہتھیار ہے جسے ہٹلر نے شروع کیا تھا۔
دریں اثنا پاکستان کے خلاف غلط معلومات پھیلانے والا دوسرا بڑا نام ارنب گوسوامی ہے۔ ان کو آکر نہیں دے رہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں مدد کی اور وہ بھی اس وقت جب خود ہندوستانی حکومت نے امریکا سے کہا کہ ہماری پاکستان سے جان چھڑواؤ۔
تجزیہ کار زیادہ تر تبصرہ کرتے رہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فضائیہ کا بے رحمانہ مظاہرہ ایک اہم وجہ تھی جس کی وجہ سے بھارت نے اوول آفس میں امن معاہدے میں مدد کے لیے بزدلانہ طور پر اپنا مقدمہ پیش کیا۔
گوسوامی کا کہنا ہے کہ یہ امریکی صدر کا کام نہیں ہے کہ وہ ایسا دعویٰ کریں جب کہ ہم نے تو ان سے اس معاملے میں مداخلت یا ثالثی کرنے کا کہا ہی نہیں۔
جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں اور ڈرون سرگرمیوں کے بارے میں بھارتی میڈیا کی ابتدائی غلط رپورٹنگ کے باوجود لہجے میں اچانک اور غیر واضح تبدیلی واقع ہوئی۔ گوسوامی اور ہندوستان کی میڈیا انڈسٹری کے دوسرے بڑے نام اچانک خاموش ہو گئے یا اپنے بیانیے کو بدل دیا۔
اگرچہ بعد میں ہندوستان نے پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا لیکن ہندوستان کے ماضی کے بیانات کے برعکس کوئی ایسا کوئی باضابطہ اضافہ نہیں ہوا تھا۔
وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی خاموشی اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ صورتحال اس وقت بھارت کے لیے تصور سے زیادہ شرمناک ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کی میڈیا انڈسٹری غلط معلومات پر پروان چڑھتی ہے۔
گورو کی بدتمیزی پر ایران کا احتجاجبھارت میں ایران کے سفارتخانے نے سابق بھارتی فوجی گورو آریا کی جانب سے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بارے میں غیرمناسب الفاظ ادا کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
دریں اثنا گورو آریا نے ٹی وی پر ایرانی وزیر خارجہ کو غیر مناسب القابات دیے اور توہین کا نشانہ بنایا۔
⚡️BREAKING
An Indian army major calls the Iranian foreign minister “son of a pig” on national television
This video is now going Viral in Iran
The Indian government must immediately take action against this person pic.
— Iran Observer (@IranObserver0) May 10, 2025
گورو نے نہ صرف ایرانی وزیر خارجہ کی تصویر کو مارک کیا بلکہ اس پر انگلش میں ایک غیر مناسب لفظ لکھ کر کہا کہ فلاں کو اس وقت آنا چاہیے تھا جب پہلگام حملہ ہوا تھا۔
دوسری جانب ایرانی عوام اس توہین پر شدید مشتعل ہیں اور سوشل میڈیا صارفین بھارتی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کر ہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارنب گوسوامی بھارتی صحافی میجر گورو آریا
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارنب گوسوامی بھارتی صحافی میجر گورو ا ریا ارنب گوسوامی غلط معلومات میجر گورو گورو ا کے بعد
پڑھیں:
اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان بیگ اور ماڈل سے اداکارہ بننے والی روما مائیکل نے خاموشی سے شادی کرلی۔
اس خوشخبری کا اعلان شان بیگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ’Wifey‘ کا اسٹیکر بھی نمایاں تھا۔ بعد ازاں روما مائیکل نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کردی۔
شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر موصول ہونے والے متعدد مبارکبادی پیغامات بھی شیئر کیے، جن میں ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
اس خوشخبری کے کچھ ہی دیر بعد شان بیگ نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ سے طلاق کا عمل کافی عرصہ پہلے مکمل ہوچکا تھا اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ اداکار کے مطابق اب انہوں نے امید، خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔
شان بیگ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی کو ماضی رہنے دیں اور افواہوں، قیاس آرائیوں یا غیر ضروری موازنوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنی نئی ازدواجی زندگی، خاندان، بطور والد اپنی ذمہ داریوں اور مستقبل پر مرکوز ہے۔
شان بیگ پاکستان میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز ’Deli Boys‘ کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انفلوئنسر کے طور پر بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں 2023 اور 2024 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے ’فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر‘ کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب روما مائیکل نے بطور ماڈل اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ 2023 اور 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ’مس چارم‘ اور ’مس گرینڈ بیوٹی‘ پیجنٹس میں بھی شریک رہیں، جبکہ فلم ’کہے دل جدھر‘ سمیت متعدد پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔