سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس، میلوڈی اور بلیو ایریا میں فوڈ اسٹریٹس کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ڈی جی ورکس، ڈی جی ریسورس، ڈی جی اربن پلاننگ، ڈی جی ای اینڈ ایم، ڈی جی سروسز، چیف آفیسر آئی سی ٹی، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مختلف نئے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ میلوڈی فوڈ اسٹریٹ کی اپ گریڈیشن، فوڈ کوالٹی کے معیار میں بہتری اور فوڈ اتھارٹی، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے مابین کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

میلوڈی میں پارکنگ کے لیے وسیع ایریا مختص کرنے اور جدید و خوبصورت لائٹس لگانے کی منظوری دی گئی۔ بلیو ایریا میں نئی فوڈ اسٹریٹ کے قیام، اعلیٰ لینڈ سکیپنگ، خوبصورت لائٹنگ اور پارکنگ کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ منصوبے کو جلد فنکشنل کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

اجلاس میں شہر کے بڑے مراکز میں ٹریفک کنٹرول کے لیے مؤثر ٹریفک پلان مرتب کرنے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت دی گئی۔ گاڑیوں کے بازار کے لیے مناسب مقامات کا انتخاب اور ٹریفک و پارکنگ کے مسائل کے فوری حل پر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر گندھارا ہیریٹیج کلب کی اپ گریڈیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی اور باقی ماندہ کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ اجلاس میں شہر کے تمام پارکوں، مارگلہ روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر خراب اسٹریٹ لائٹس کی جگہ نئی لائٹس نصب کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے کشمیر، پانی اور دہشتگردی پر بات ہوگی:وزیردفاع اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے کشمیر، پانی اور دہشتگردی پر بات ہوگی:وزیردفاع عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر دنیا بھر میں جشن کا سماں عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت آپریشن بنیان المرصوص کی تفصیلات جاری، مسلح افواج نے قوم سے کیا وعدہ نبھایا، ڈی جی آئی ایس پی آر افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، ترجمان پاک فوج TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی اپ گریڈیشن سی ڈی اے

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت چار روز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی آمد ورفت 9 نومبر سے 12 نومبر تک معطل رہے گی۔ ٹرین کی معطلی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے۔

جعفر ایکسپریس کل (8 نومبر) مقررہ وقت پر پشاور کیلئے روانہ ہوگی.

متعلقہ مضامین

  • متحدہ اپوزیشن کا اجلاس؛سینیٹ میں ووٹنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ
  • کراچی، سائیٹ ایریا میں بجلی کا تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شخص جاں بحق
  • سرکاری محکموں میں طبی بنیادوں پر نااہلی کی پالیسی، ملازمین کا ڈیٹا طلب
  • کراچی : جہازوں کو پہلے آئیں‘ پہلے پائیں کی بنیاد پر برتھ دینے کا فیصلہ
  • لائنز ایریا میں سیوریج اور پانی کی لائنوں کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث علاقے کی سڑکیں کئی ماہ سے زیر آب ہیں، علاقہ مکینوں کو آنے اور جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے
  • ذیابیطس، دل کے امراض اور موٹاپے میں مبتلا افراد کی امریکی ویزا درخواستیں مسترد کی جا سکتی ہیں
  • فیصلہ کن ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری، پاکستانی اسپنرز نے مہمان ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا
  • 27ویں آئینی ترمیم: مشترکہ کمیٹی میں بل پر آج ووٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ
  • جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ
  • سرکاری محکموں اور اداروں میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ