مکمل فنڈڈ سکالرشپس،سعودی عرب کی جانب سے طالبعلموں کیلئے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
سعودی عرب نے 2025 کے لیے بین الاقوامی طلبہ کو مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ Study in Saudi Arabia پلیٹ فارم کے ذریعے پبلک یونیورسٹیوں میں بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق درخواست دہندگان کو انفرادی یونیورسٹیوں میں الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بجائے، وہ سعودی عرب میں مذکورہ پلیٹ فارم سے براہ راست اپنے پسندیدہ ادارے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر مفت ہے۔اہلیت کے معیار کے تحت تمام قومیتوں کے درخواست دہندگان کے لئے کھلا ہے۔کم از کم عمر 16 سال ہونی چاہیے۔
درست پاسپورٹ (کم از کم چھ ماہ کی میعاد ) ہونی چاہیے۔مالی قابلیت یا مالی ضمانت کا ثبوت درکار ہوگا۔ 18 سال سے کم عمر کے درخواست دہندگان کے پاس سرپرست سے تحریری رضامندی ہونی چاہیے۔طبی رپورٹ میں متعدی بیماریوں کی عدم موجودگی کی تصدیق کی جائے گی۔درست طبی انشورنس درکار ہوگا۔ اہل طلبا سعودی عرب میں سرکاری پلیٹ فارم پر جا کر بیرونی اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ پلیٹ فارم پر وہ اپنی مطلوبہ یونیورسٹی کا انتخاب کر سکتے ہیں اور آن لائن درخواست مکمل کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پی آئی اے برطانیہ کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کب کریگی؟ خوشخبری آگئی
ویب ڈیسک : قومی ائیرلائن پی آئی اے آئندہ ماہ برطانیہ کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی ، ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔ اسکے علاوہ لندن اور برمنگھم کے لیے بھی سروس جلد شروع کی جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (TCO) کی منظوری مل گئی ہے، جس کے بعد قومی ایئرلائن آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرے گی۔
کوٹ لکھپت ؛ڈمپر کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ بعد ازاں لندن اور برمنگھم کے لیے بھی سروس فراہم کی جائے گی۔
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے پی آئی اے کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔پی آئی اے کو پانچ سال کے لیے سیکیورٹی اور کارگو سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں، جس کے تحت قومی ایئرلائن مسافروں اور کارگو دونوں کے لیے پروازیں آپریٹ کرسکے گی۔بین الاقوامی ہوابازی کے اداروں نے پی آئی اے کے سیفٹی اور آپریشنز پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
لاہور میں 273 ٹریفک حادثات؛ 2 افراد جاں بحق335 زخمی
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی ٹیم نے گزشتہ پانچ سال کے سخت آڈٹس میں کامیابی حاصل کی، جس کے بعد یہ منظوری دی گئی ہے۔