قیمتی فون 14 ہزار فٹ کی بلندی سے گرابیٹھنے والے شخص کو کیا فائدہ پہنچا؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک انجینیئر اور اسکائی ڈائیونگ کے شوقین کیسی فلے 14 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگاتے وقت اپنے ونگ سوٹ کی اگلی جیب بند کرنا بھول گئے تھے جس کے باعث ان کا کا آئی فون 13 پرو میکس نیچے گرگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سستے ترین آئی فون کی لانچنگ متوقع، اہم فیچرز کون سے ہونگے؟
کیسی فلے کے ہیلمٹ پر موجود کیمرے نے موبائل فون کے جیب سے نکل کر زمین کی جانب جاتے ہوئے سین کو ویڈیو میں قید بھی کر لیا جس کا پتا کیسی کو بعد میں اس وقت چلا جب انہوں نے اپنا کیمرا چیک کیا۔
اسکائی ڈائیور نے اپنا فون تلاش کرنے کے لیے ’فائنڈ مائی آئی فون‘ ایپ کو استعمال کیا جس سے پتا چلا کہ ان کا فون جہاں وہ اترے تھے وہاں سے تقریباً 4 میل دور واقع ہے۔ وہ اس مقام پر گئے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے فون بالکل ٹھیک کام کر رہا تھا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں اس مہم جوئی کے دوران اپنا فون ساتھ لے جانے کی کیا ضرورت تھی تو انہوں نے کہا کہ میں اپنا فون اس لیے اپنے ساتھ لایا تھا تاکہ جب میں اتروں اور کوئی ایسی ویسی بات ہوجائے تو دوسرے مجھے ڈھونڈ سکیں۔
کیسی فلے نے کہا کہ میری جیب کھلی رہ گئی تھی اس لیے چھلانگ لگاتے وقت میرا فون نیچے گرگیا۔
مزید پڑھیے: انڈونیشیا نے آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی لگادی، وجہ کیا بنی؟
ان کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں نہیں پتا تھا کہ فون ان کی جیب میں ہے بلکہ وہ سمجھ رہے وہ ہوائی جہاز میں ہی ہے لیکن جب وہ جہاز میں نہیں ملا تو انہوں نے فائنڈ مائی آئی فون ایپ استعمال کی تو پتا چلا کہ موبائل تو جنگل میں کہیں پڑا ہے اور پھر کیمرے میں فوٹیج سے معلوم ہوگیا کہ وہ چھلانگ لگاتے وقت نیچے گرگیا تھا۔
فون کی لوکیشن تک 30 منٹ چلنے کے بعد 37 سالہ انجینیئر کو توقع تھی کہ انہیں ان کے فون کے ٹکڑے ہی ملیں گے یا پھر وہ ٹیڑھا بنگا ہوچکا ہوگا لیکن ان کے فون پر ایک ہلکی سی خراش بھی نہیں پڑی اور فون ویسے ہی بالکل ٹھیک کام کر رہا تھا جیسا کہ 14 ہزار فٹ نیچے گرنے سے پہلے کرتا تھا۔
اونچائی سے گرنے پر فون کا ایک فالٹ ٹھیک ہوگیاکیسی کا کہنا تھا کہ فون کے گرنے سے انہیں ایک فائدہ بھی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے ان کے فون کا ہوم بٹن تھوڑا اٹکتا تھا کیوں کہ ان سے فون پر شربت گرگیا تھا لیکن اب گرنے کے بعد بٹن بالکل بے عیب کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتنی بلندی سے گرنے کے باوجود فون پر خراش تک نہ آنا بلکہ اس کے بٹن کا فالٹ بھی ٹھیک ہوجانا حیرت انگیز بات ہے۔ کیسی کی کہانی پچھلے ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں: ایپل کے آئی فون 16 میں کیا خاص بات ہے؟
اب ہم اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے کہ یہ فون کی پائیداری ہے یا کیسی کی قسمت کہ اتنی بلندی سے گرنے پر بھی ان کے فون کا بال بھی بیکا نہیں ہوا۔ تاہم کچھ برس قبل 2 واقعات رپورٹ ہوئے تھے جن میں ایک شخص نے اپنا آئی فون 14 سمندر میں ڈال دیا تھا اور پھر جب 33 دن بعد اس نے فون نکالا تو ٹھیک چل رہا تھا۔ دوسرا واقعہ ایک اور شخص کا تھا جس آئی فون 10 دریا میں گرگیا تھا اور 10 مہینے بعد دریا کے تلے سے ملا اور پھر خراب نہیں ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی فون آئی فون زمین پر اسکائی ڈائیور کا فون.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی فون ا ئی فون زمین پر اسکائی ڈائیور کا فون ان کے فون انہوں نے ا ئی فون آئی فون
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی