کوئٹہ میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر جعفر مندوخیل نے کہا کہ شرکاء پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ آپ ملک و صوبے کی پائیدار سیاسی و معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے امید ظاہر کی کہ نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف حالیہ جنگ میں پاکستان کی شاندار جیت پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس ​​فتح نے پوری مسلم دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے، جسکا کریڈٹ افواج پاکستان اور موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔ یہ بات قابل فخر ہے کہ پاکستان نے معیشت اور اسلحہ میں اپنے سے کئی گنا بڑھے ملک بھارت کو شکست دی۔ یہ کارنامہ پاکستان کے غیر متزلزل جذبے اور عسکری صلاحیتوں کے ثبوت کے طور پر تاریخ میں لکھا چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں گورنر مندوخیل نے پندرہویں نیشنل ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد اور یادگاری شیلڈز تقسیم کیے۔ اس موقع پر صوبائی وزراء راحیلہ حمید خان درانی، میر عاصم کرد گیلو، محمد خان لہڑی، ہادیہ نواز اور نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے چیف کوآرڈینیٹر بلوچستان بریگیڈیئر بلال بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ تین ہفتے کے دورانیہ پر مشتمل ورکشاپ کا مقصد دراصل خطے کے تازہ ترین حالات و واقعات سے آگہی حاصل کرنا ہے، تاکہ ہم اپنی پائیدار معاشی ترقی اور سماجی انصاف کی پاسداری کیلئے ضروری اقدامات اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل، معدنیات اور رقبے کے لحاظ سے بلوچستان ایک زرخیز صوبہ ہے اور یہ سینٹرل ایشیا کے ممالک تک رسائی کا زمینی راستہ فراہم کرتا ہے۔ یہ بات اعتماد کے ساتھ کی جا سکتی ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے۔ آپ کی باہمی مشاورت اور اجتماعی دانش سے بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں مدد اور فکری رہنمائی مل سکتی ہے۔ اس ورکشاپ کے اختتام کے بعد آپ سب شرکاء پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ آپ ملک و صوبے کی پائیدار سیاسی و معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ ورکشاپ کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ آپ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری قبول کریں۔ تمام سماجی برائیوں، بے روزگاری اور معاشی عدم استحکام سے نمٹ کر ہم ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نیشنل ورکشاپ بلوچستان مندوخیل نے نے کہا کہ

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی