Daily Mumtaz:
2025-06-27@22:42:03 GMT

چھانگامانگا: چھت پر سوئے میاں بیوی فائرنگ سے جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT

چھانگامانگا: چھت پر سوئے میاں بیوی فائرنگ سے جاں بحق

چھانگامانگا میں گاؤں اہلووال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین گھر کی چھت پر سو رہے تھے، وجہ خاندانی دشمنی ہے۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کیس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی لڑکا شہید

فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز مغربی کنارے کے علاقے جنین کے قریب ایک 15 سالہ لڑکے کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ یہ گزشتہ تین دنوں میں دوسرا فلسطینی کم عمر شہید ہے۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ ’ریان تامر حوشیہ‘ نامی لڑکے کو گردن میں گولی لگی، جو کہ شمال مغربی جنین کے قصبے الیامون میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق واقعے کے فوری بعد ان کی ٹیم نے 'انتہائی نازک حالت' میں ایک نوجوان کو طبی امداد دی، تاہم کچھ دیر بعد اس کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی۔

اسرائیلی فوج نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ الیامون میں پیش آئے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے میں حالیہ مہینوں میں اسرائیلی کارروائیوں میں شدت آئی ہے، جہاں آئے روز نوجوان فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نامعلوم افراد کی رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج
  • پنجاب: سی سی ڈی کا ایک روز میں 4 مقابلوں میں 6 ملزمان کی ہلاکت کا دعویٰ
  • تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ، 19 سالہ نوجوان  شدید زخمی
  • کراچی: فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی
  • کراچی میں واردات کے بعد بھاگنے کے دوران ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک
  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی لڑکا شہید
  • پولیس کو دیکھ کر پُل کے نیچے سوئے شخص کی دوڑ،’اسے تو اولمپکس میں ہونا چاہیے‘
  • ٹیکسلا، عدالت کے باہر فائرنگ سے لڑکی قتل، لڑکا زخمی
  • راولپنڈی میں باپ اور بھائی نے غیرت کے نام پر جواں سالہ لڑکی کو قتل کردیا
  • پاکپتن :مبینہ مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو گرفتار