حوالدار محمد نوید شہید فیصل آباد میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
فیصل آباد:فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت حوالدار محمد نوید شہید کو فیصل آباد میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔
شہید حوالدار محمد نوید معرکہ حق کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے، انکی نماز جنازہ و تدفین فیصل آباد میں ادا کی گئی جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ سرگودھا سمیت پاک فوج کے سینئر افسران و جوانوں، شہید کے عزیزو اقارب اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں نے حوالدار محمد نوید شہید کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا، جنرل آفیسر کمانڈنگ نے حوالدار محمد نوید شہید کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کی بہادری کو سراہا۔
اس موقع پر شہید کے لواحقین کا کہنا تھا کہ وطن کی حرمت پر 1 تو کیا اگر 10 بیٹے بھی ہوں تو وہ بھی قربان کر دیتے۔ ہماری افواج دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، عوام اور افواج پاکستان ساتھ ساتھ ہیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حوالدار محمد نوید شہید
پڑھیں:
نوکری کا جھانسا دے کر نوجوان کے ساتھ بدفعلی اور نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزمان گرفتار
لاہور:نوکری کا جھانسا دے کر نوجوان کے ساتھ بدفعلی کرنے اور اس کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او مانگا منڈی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ محمد سکندر سے بد فعلی کرنے والے ملزمان کو مانگا روڈ سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے نوکری کا جھانسا دے کر محمد سکندر کو کوارٹر میں بلایا ۔
ملزمان کوارٹر میں سکندر سے بد فعلی کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔ملزمان نے محمد سکندر سے بدفعلی کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ویڈیو بھی بنائی ۔ ملزمان عثمان اور محمد باقر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان نے سکندر کو ورغلا کر مانگا روڈ پر واقع کوارٹر میں لے جا کر بد فعلی کی ، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔