پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا، سعودی عرب سمیت 15 ممالک کی پروازیں شروع
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایئرپورٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب سمیت 15 ممالک نے پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس کیلئے پروازیں شروع کر دی ہیں جبکہ ملک بھر کا حج فلائٹ آپریشن بھی تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔سعودی ائیر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں شروع کردیں۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور، اسلام آباد کی سعودی ایئر کی پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ پشاور کوئٹہ فیصل آباد اور ملتان سے آج کوئی پرواز منسوخ نہیں جبکہ بحرین، دوحا سیالکوٹ اور مدینہ آسلام اباد کی قومی ایئر کی پروازیں لاہور منتقل کی گئی ہیں۔
جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
لاہور: (ویب ڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہور کی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی، فہرست کےمطابق لاہور کو 9 ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں، 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا، تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری ہوگی۔
مزید :