Daily Ausaf:
2025-05-13@23:39:05 GMT

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت3لاکھ 44ہزار200روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10گرام سونا3ہزار173روپےمہنگا ہوکر 2لاکھ 95ہزار96روپےکا ہوگیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سونے کی فی تولہ

پڑھیں:

سٹاک مارکیٹ  پہلی بار 10 ہزار پوائنٹس بڑھ گئی، سونا 10400  روپے تولہ سستا

کراچی (کامرس رپورٹر) بھارت اور پاکستان کے درمیان سیز فائر معاہدہ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈکی جانب سے اہم مالی معاونت کی منظوری کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار حصص میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں انڈیکس 10ہزار پوائنٹس بڑھ گیا اور مارکیٹ میں بیک وقت 10نفسیاتی حدیں بحال ہو گئی۔ سرمائے کے حجم میں  1123ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ87.66فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پیرکوپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 10123.09پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 107,174پوائنٹس سے بڑھ کر 117,297.73پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 3190.71پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس35838.80پوائنٹس ، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 5796.56پوائنٹس بڑھ کر     72310.04 پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس 15826.18پوائنٹس کی تیزی سے174035.32پوائنٹس پر جا پہنچا۔دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ایک تولہ سونا 10ہزار400روپے سستا ہو گیا جس کے بعدسونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ40ہزار 500 روپے ہو گئی،اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 8917روپے کی کمی واقع ہوئی۔عالمی مارکیٹ میں 104ڈالر کمی سے فی اونس سونا 3221ڈالرپرآگیا۔پیرکو انٹر بینک میں ڈالر20پیسے گھٹ گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر4 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر281.80روپے  اوپن کرنسی مارکیٹ میں 283.50روپے ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمتوں میں ایک روزہ کمی کے بعد دوبارہ اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • سٹاک مارکیٹ  پہلی بار 10 ہزار پوائنٹس بڑھ گئی، سونا 10400  روپے تولہ سستا
  • سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار 400 روپے کم ہوگئی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں10ہزار400 روپے کی کمی
  • پاکستان کی تاریخ میں سونے کی قیمت میں سب سے بڑی کمی، کتنا سستا ہوا؟ جانئے
  • سونے کی قیمت میں ساڑھے 10 ہزار روپے کی بڑی کمی
  • فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 900روپے کی سطح پر برقرار