پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد گزشتہ دو روز سے ہزاروں روپے کی کمی دیکھنے میں آ رہی تھی لیکن اب پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 3700 روپے اضافے کے بعد 344200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3173 روپے اضافے کے بعد 295096 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 270514 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 37 ڈالر اضافے کے بعد 3258 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد
پڑھیں:
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں5روپے اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5روپے اضافے سے 398روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 2روپے اضافے سی280روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔(جاری ہے)
اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی 590سی610روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔