آپریشن بنیان مرصوص: بھارتی طیارے کہاں کہاں گرے، پائلٹس کا کیا ہوا، تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے بعد کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے؟ پائلٹس کا کیا ہوا؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔
پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گرے۔ تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ تباہ شدہ بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ کے علاقے سے ملی۔
ذرائع کے مطابق دوسرا بھارتی طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، طیارے کے پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر اسپتال منتقل کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے ہم نے بھارت کے 7 جہاز مار گرائے، 25 اہداف کو انگیج کیا، ایئر مارشل (ر) ارشد ملک بھارتی فوج نے رافیل طیارہ گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرلیا پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کردیا گیاسیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کا ایک اور لڑاکا طیارہ پنتھیال / رامسو، ضلع رام بن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، رام بن میں تباہ بھارتی طیارے کا زخمی پائلٹ فلائنگ آفیسر کو آرمی اسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔
بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ بھردہ کلاں تحصیل اکھنور کے کھیتوں میں گرا، اکھنور میں تباہ طیارے کے ایجکیٹ کرنے والے دونوں پائلٹس زخمی ہوئے جنھیں اکھنور کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں بھی تباہ ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے علاقے میں تباہ ہوا
پڑھیں:
امریکا نے سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے ایف47 کی تیاری شروع کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فضائیہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے سکستھ جنریشن ایف 47 لڑاکا طیارے کی پیداوار شروع ہو چکی ہے اور اس کی پہلی پرواز 2028 ء تک متوقع ہے۔یہ اعلان چین کی طرف سے حالیہ فوجی پریڈ میں اپنی نئی جنگی مشینری کی نمائش کے 3 ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والے ائر، اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس کے دوران امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایلوِن نے کہا کہ بوئنگ کمپنی نے ایف 47 کے پہلے یونٹ کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ طیارہ نیکسٹ جنریشن ائیر ڈومیننسپروگرام کے تحت ایف 22 کی جگہ لے گا۔