آپریشن بنیان مرصوص، بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی لڑاکا طیارے کہاں کہاں گرے، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، جبکہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتا بھی ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ میں گر کر تباہ ہوا، جبکہ بھارتی پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔اسی طرح بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پلوامہ میں گر کر تباہ ہوا.
واضح رہے کہ 7 مئی کو پاکستان کی مسلح افواج نے رات گئے کیے جانے والے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے تھے جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر،6 مہار بٹالین ہیڈکوارٹرز اور مختلف چیک پوسٹیں اڑا ڈالی تھیں. جس کے بعد بھارتی فوج نے ایل اوسی کے 4 سیکٹرز میں پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے رات 2 بجکر 45 منٹ پر 2 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کی. تیسرے بھارتی طیارے کو نشانہ بنانے کی تصدیق سرکاری میڈیا پی ٹی وی کے ذریعے صبح 3 بج کر 42 منٹ پر کی گئی .جس میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ نے اونتی پورہ سے 17 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں ایک اور بھارتی رافیل طیارہ مار گرایا ہے۔فوجی ترجمان نے صبح 4 بجے کے قریب صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار فراہم کیے، چوتھے اور پانچویں طیارے کی تصدیق صبح 5 بجے کے بعد وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور فوج کی جانب سے کی گئی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھارتی فضائیہ کے کہ بھارتی فضائیہ سیکیورٹی ذرائع
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کے بعد آرمی چیف کا پہلا بیان سامنے آگیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور معرکۂ حق آپریشن بُنیان مرصوص کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف نے فرداً فرداً تمام زخمی جوانوں سے ملاقات کی اور زخمیوں کی غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔ آرمی چیف نے افواجِ پاکستان کی جانب سے ان کی مکمل دیکھ بھال، بحالی اور فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرأت و قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، پوری قوم اپنی افواج کے ہر سپاہی کے ساتھ یکجہتی میں کھڑی ہے۔آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کوئی بھی دشمنانہ سازش افواجِ پاکستان کے حوصلے اور عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی۔آرمی چیف معرکۂ حق / آپریشن بنیان مرصوص کے دوران افواجِ پاکستان کے یکجہتی سے بھرپور اور جرأت مندانہ ردعمل اور پاکستانی قوم کی غیر متزلزل حمایت، ملکی عسکری تاریخ کے ایک ناقابل فراموش باب کی حیثیت رکھتا ہے۔
معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثا کو 1 کروڑ ، زخمیوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے
مزید :