تمام ناکہ جات میں تبدیلیاں، بییرئرز کو ہٹا کر لین سسٹم نافذ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
سٹی42: وفاقی دارالحکومت میں ناکہ جات پر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ، شہر بھر کے 17 ناکہ جات سے ان فٹ اہلکاروں کو ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت، ناکہ جات پر 35 سال یا اس سے کم عمر کے پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔
آئی جی اسلام آباد کا تمام ناکہ جات کے سیکورٹی ڈیزائن میں بھی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ریڈ زون کے 6 ناکہ جات کو ڈیجٹلائزڈ کیا گیا ہے۔
Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025
ذرائع کے مطابق ناکہ جات پر شہری بذریعہ ویڈیو لنک پولیس اہلکاروں کے روئیے کی شکایت بھی کر سکیں گے،ناکہ جات پر معمور پولیس اہلکار باڈی کیم کٹ کا لازمی استعمال کریں گے،ناکہ جات سے بییرئرز کو ہٹا کر لین سسٹم نافذ کر دیا گیا، فیصلہ ناکہ جات پر دوران چیکنگ گاڑیوں کے رش کے پیش نظر کیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ناکہ جات پر
پڑھیں:
مغربی سرحد پر بھارت کی ’’بی ٹیم‘‘ دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے، بیرسٹر سیف
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، اب مغربی سرحد پر بھارت کی ’’بی ٹیم‘‘ دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے۔
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے بھارت کی ’’اے‘‘ اور ’’بی‘‘ ٹیموں کے خلاف متحد ہیں، بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے، بھارت کی بی ٹیم کو سر اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے گزشتہ روز پشاور میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، خیبر پختونخوا حکومت دھماکے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔