مصطفیٰ ملک کی قیادت میں مسلم لیگی وفد کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہل خانہ سے تعزیت،چوہدری شجاعت حسین نے بھی ٹیلی فون پر غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد
سابق وزیرِ اعظم چوہدری شجاعت حسین کا سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت ،چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر پارٹی وفد مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک کی قیادت میں انکی رہائش گاہ پہنچا، وفد میں ملک کامران منیر، چوہدری ندیم منظور، محمد علی اعوان ایڈوکیٹ شامل تھے ۔
چوہدری شجاعت حسین نے شہید کے والد راجہ یوسف اور بھائی تیمور یوسف سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کرتا ہوں،افواج پاکستان نے وطن کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی،شہدا اور بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔والد راجہ یوسف نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے جس طرح ایک شہید کے خاندان کی دلجوئی کی ، انکے شکرگزار ہیں ،مجھے اور میرے خاندان کو آپکی دلجوئی سے حوصلہ ملا ، جوان بیٹے کی جدائی کا صدمہ معمولی نہیں ، مگر دل مطمئن ہے میرا بیٹا شہادت جیسے عظیم رتبہ پر فائز ہوا ۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسران اور جوان وطن کی حفاظت کے لیے پرعزم اور انکے حوصلے بلند ہیں،وطن کی سالمیت کے لیے پوری قوم پاک افواج کے جذبہ کو سراہتی ہے
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم کی سینیٹر ساجد میر اور ارشد وڑائچ کے گھرآمد، لواحقین سے اظہار تعزیت
وزیراعظم شہباز شریف، مرحوم سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے گھر گئے جہاں انھوں نے لواحقین سے پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور اہل خانہ کےلیے صبر کی دعا کی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پروفیسر ساجد میر نے ہمیشہ انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی جو ان کی سیاست و دین کی خدمات کا سنہری باب ہے۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سیالکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرحوم رہنما چوہدری ارشد وڑائچ کے گھر بھی گئے، جہاں انھوں نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔