ملتان، مسیحی برادری کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بشپ یوسف سوہن کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے نہتے لوگوں پر رات کی تاریکی میں حملے کرکے ان کو شہید کیا ہے جس میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل تھے، لیکن پاک فوج کے سپہ سالار اور جوانوں نے بھارت کے کسی سویلین یا سویلیں آبادی کو نشانہ نہیں بنایا ہے جو کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے لئے خوبصورت پیغام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کیتھولک چرچ ڈایوس آف ملتان کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے بشپ ہاوس ملتان سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کی، اس موقع پر فادر ڈینیئل تاج، پیرش پریسٹ، سیموئیل کلیمنٹ نیشنل ڈائریکٹرکیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین المسالک مکالمہ، امروز گل، پرنس ایلون، عابد پالوس، جاوید جانسن، عدیل ساغر، بابو سنی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کہا ہے کہ پاکستان کے تحفظ اور تعمیر و ترقی میں پاک فوج کا اہم کردار ہے، ماضی کی طرح 10مئی 2025 کو بھی پاک فوج کے جوانوں نے بھارت پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے ملک دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے نہتے لوگوں پر رات کی تاریکی میں حملے کرکے ان کو شہید کیا ہے جس میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل تھے لیکن پاک فوج کے سپہ سالار اور جوانوں نے بھارت کے کسی سویلین یا سویلیں آبادی کو نشانہ نہیں بنایا ہے جو کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے لئے خوبصورت پیغام ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹیو سیکرٹری کاری طاس سیموئیل کلیمنٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر ترقی میں مسیحی کمیونٹی کا اہم کردار ہے، پاک فضائیہ کے مسیحی نوجوان کامران بشیر نے بہادری کے ساتھ جس انداز میں دشمن کے مورچوں کو ٹارگٹ کیا اس سے ہم سب کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کہ بھارت پاک فوج
پڑھیں:
سجاول میں پانچویں روز بھی سرکاری ملازمین کی جانب سے ہڑتال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250928-2-17
سجاول(نمائندہ جسارت) سندہ ایمپلائیز الائنس کی جانب سے سجاول میں پانچویں روز بھی احتجاج جاری ڈی آر اے الاؤنس، پینشن مراعات میں کٹوتی اور دیگر مسائل پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ , ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت سرکاری ملازمین سراپا احتجاج، ملازمین کا قاسمی پمپ سے لیکر پبلک پارک تک گس?ا صدر غلام قادر باغی کی ق?ادت میں احتجاجی ریلی نکالی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا ریلی میں ضلع کے مختلف محکموں بشمول تعلیم، صحت، ریونیو سمیت سینکڑوں سرکاری ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاج کے دوران گسٹا کے ضلعی صدر غلام قادر باغی شدید گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔ احتجاجی ریلی میں گسٹا کے رہنمائوں عبدالواحد کھٹی اشرف شاعر عاصم راشد، نصیر میمن، نوید کھٹی، پی ٹی الف، کے رہنما عبدالشکور سارنگ عمر میمن، نثار میمن، نجیب سرویچ، لطف اللہ میمن، عرفان سومرو، بشیر سرویچ، شکیل بھان پیرامیڈیکل رہنما شوکت میمن محبت علی لغاری، نیاز احمد میمن، سعید عمرانی، غلام حسین لغاری، فہیم میمن اور دیگر نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت ان کے جائز مطالبات پر توجہ نہیں دے رہی جس کے باعث وہ احتجاج پر مجبور ہیں۔