آئی ایم ایف، بنگلہ دیش کو جون میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) 4 ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرض پروگرام کا چوتھا جائزہ مکمل کرنے اور شرح مبادلہ میں اصلاحات پر بات چیت میں اہم پیشرفت کے بعد جون میں بنگلہ دیش کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر جاری کرے گا۔
نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے چوتھی اور پانچویں قسط کے فنڈز کو روک دیا تھا اور شرح تبادلہ میں زیادہ لچک پر زور دیا تھا۔
تاہم اپریل میں ڈھاکا میں ہونے والے چوتھے جائزے کے بعد اس ماہ واشنگٹن ڈی سی میں موسم بہار کے اجلاسوں کے دوران مزید تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں ریونیو مینجمنٹ، مالیاتی پالیسی اور زرمبادلہ کے نظام میں اہم اصلاحات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔
تمام معاملات کا بغور جائزہ لینے کے بعد بنگلہ دیشن کی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے ریونیو مینجمنٹ، کرنسی ایکسچینج ریٹ اور دیگر اصلاحاتی فریم ورک پر اتفاق کیا ہے۔
اسٹاف لیول معاہدے کی تکمیل کے ساتھ توقع ہے کہ آئی ایم ایف جون تک چوتھی اور پانچویں قسطوں کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر جاری کرے گا۔
بنگلہ دیشی حکومت نے نیشنل بورڈ آف ریونیو کو بھی تحلیل کر دیا ہے جس کی جگہ مالیات کی وزارت کے تحت 2 ڈویژن قائم کیے گئے ہیں، تاکہ آئی ایم ایف کی ایک اہم شرط کو پورا کیا جا سکے۔
ایک ڈویژن ٹیکس کی پالیسی سنبھالے گا، جب کہ دوسرا ٹیکس کی وصولی اور انتظامیہ کو دیکھے گا جس کا مقصد کارکردگی، شفافیت، اور جوابدہی کو بڑھانا ہے۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے فنڈز کے علاوہ، حکومت ترقیاتی شراکت داروں سے 2 ارب ڈالر کی بجٹ مدد کی توقع رکھتی ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کروڑ ڈالر
پڑھیں:
پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 23لاکھ ڈالر مل گئے
ویب ڈیسک:پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے ایک ارب 23لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 23 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف نے رقم ای ایف ایف قرض پروگرام کی دوسری قسط کےطور پر جاری کی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنےکی سفارش کی تھی، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنےکی منظوری 9 مئی کو دی تھی ، دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025 کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہوگی۔
محکمہ اوقاف میں صدر مدارس کی نشست پر تقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست پرپر فیصلہ کرنے کی ہدایت