وزیرِ اعظم کی معرکۂ حق میں بھارتی طیاروں کو تباہ کرنیوالے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کے لیے کامرہ ایئر بیس کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے معرکۂ حق میں بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی اس موقع پر وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔
شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں جوانوں کی غیر معمولی جرات و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
ان کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف بھی تھے۔
وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللّٰہ تارڑ بھی تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا تھا اور بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی تھی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
یوم آزادی،وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مونومنٹ میں پرچم کشائی کی اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ میں پرچم کشائی کی اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔جمعرات کو یوم آزادی کے موقع پر یادگار شہدا پر مرکزی تقریب کا انعقاد ہواجس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم محمد شہباز شریف تھے۔ علاقائی لباسوں میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیر اعظم کو پھول پیش کئے جبکہ وزیر اعظم نے بچوں سے پیار کیا۔اس موقع پر سائرن بجائے گئے اورقومی ترانے بجایا گیا۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نے یادگار شہدا پر حاضری دی،پھول چڑھائے اورمادر وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعاکی۔اس موقع پر بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار،ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ ،وفاقی وزرا رانا تنویر حسین،عطاءاللہ تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سردار محمد یوسف ،پروفیسر احسن اقبال اور محمد حنیف عباسی کے علاؤہ بڑی تعداد میں ارکان قومی اسمبلی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
\932