گلگت بلتستان اسمبلی، پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی حکومت و اپوزیشن کی دو قراردادیں منظور
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
ممبران اسمبلی نے قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جارحیت کیخلاف حکومت اور اپوزیشن ایک ساتھ ہیں۔ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی حکومتی و اپوزیشن کی دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی میں بھارت کی جارحیت کیخلاف بھرپور جواب دینے پر حکومت اور اپوزیشن نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادوں کی متفقہ منظوری دیدی۔ حکومت کی جانب سے وزیر قانون غلام محد نے قرارداد ایوان میں پیش کی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے رکن اسمبلی کلثوم فرمان نے قرارداد پیش کی۔ ممبران نے دونوں قراردادوں کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔ اسمبلی ممبران نے قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جارحیت کیخلاف حکومت اور اپوزیشن ایک ساتھ ہیں۔ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک فوج کو خراج تحسین پیش
پڑھیں:
محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلیے دوبارہ نامزد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سینیٹر علی ظفر نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان کی جانب سے یہ فیصلہ پارٹی سطح پر حتمی سوچ کے بعد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کو نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد یہ اہم منصب خالی ہو گیا تھا۔