پاکستان کرپٹو کونسل بلاک چین کو سفارت کاری کے ذریعے مؤثر بنانے کیلیے پُرعزم ہے، سی ای او
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن صقیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کرپٹو کونسل بلاک چین کو سفارت کاری، تعلیم اور بااختیاری کا ایک مؤثر ذریعہ بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ پاکستان کے نوجوان عالمی ڈیجیٹل انقلاب میں پیچھے نہ رہ جائیں بلکہ صفِ اول میں کھڑے ہوں۔
وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او کی امریکی سفیر سے ملاقات کی، جس میں نوجوانوں کے لیے بلاک چین اور اے آئی میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔
ڈیجیٹل معیشت میں پاک،امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پرپاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن صقیب نے پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر ناتالیا بیکر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں بلاک چین، مصنوعی ذہانت اور نوجوانوں کی ترقی سے متعلق باہمی اہداف پر گفتگو کی گئی ملاقات کا محور پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی مہارتوں سے لیس کرنا اور امریکی اداروں اور پاکستان کے کاروباری ماحولیاتی نظام کے درمیان روابط قائم کرنا تھا۔
پاکستان کرپٹو کونسل کے سی سی او بلال بن صقیب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان بلاک چین اور اے آئی کو اپنی مستقبل کی معیشت کا مرکز بنا کر عالمی سطح پر ایک مسابقتی جدت طراز ملک بننے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی سب سے نوجوان آبادیوں میں سے ایک ہے پرجوش، باصلاحیت، اورویب تھری اور اے آئی کے مستقبل کی قیادت کے لیے تیار ہے اب وقت ہے کہ ان میں سرمایہ کاری کی جائے اور انہیں عالمی قائدین سے جوڑا جائے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مواقع کے پائیدار پل تعمیر کیے جائیں مشترکہ پروگراموں، ٹیلنٹ ایکسچینج، اور امریکی ٹیک کمپنیوں اور پاکستانی اسٹارٹ اپس کے درمیان اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشتوں کے آغاز کی منصوبہ بندی جاری ہے تاکہ دونوں ممالک کے مفاد میں طویل المدتی شراکت داری قائم کی جا سکے۔
پاکستان کرپٹو کونسل بلاک چین کو سفارتکاری، تعلیم اور بااختیاری کا ایک مؤثر ذریعہ بنانے کے لیے پرعزم ہےتاکہ پاکستان کے نوجوان عالمی ڈیجیٹل انقلاب میں پیچھے نہ رہ جائیں بلکہ صفِ اول میں کھڑے ہوں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کرپٹو کونسل کے سی کہ پاکستان پاکستان کے بلاک چین سی ای او کے لیے
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور قطر میں اقتصادی، دفاعی اور زرعی شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز
پاکستان اور قطر نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے اقتصادی، دفاعی اور زرعی شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے دوحہ میں قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ سعود سے اہم ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیے: صدر زرداری کا دفاعی ٹیکنالوجی میں پاکستان، قطر تعاون کے فروغ پر زور
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دفاعی شعبے، زراعت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ قیادت نے مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی ٹیکنالوجی کے تبادلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی اشتراک کی ضرورت پر زور دیا۔
قطر کے وزیر دفاع نے دفاعی تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیے: قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم مزید بڑھائے گا: قطری وزیراعظم کی صدر زرداری کو یقین دہانی
پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی اور دفاعی روابط کے مضبوط ہونے سے دفاعی صنعت اور برآمدات کو نئی رفتار ملنے کی توقع ہے۔ یہ تعاون جدید ٹیکنالوجی، زرعی ترقی اور سرمایہ کاری میں اضافے کو فروغ دے گا۔
ایس آئی ایف سی پاکستان کی زرعی، اقتصادی اور دفاعی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا رہتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس آئی ایف سی پاکستان تجارت سرمایہ کاری قطر